Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

تحڈیل احاطہ میں وکلاء کا ہنگامہ۔


جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .
۔
مچھلی شہر تحصیلدار کے کام کرنے کے طریقے اور بدسلوکی سے مشتعل وکلاء نے جمعرات کے روز تحصیل احاطے میں جم کر ہنگامہ کیا۔
تحصیلدار کی کارکردگی کے خلاف وکلاء کے ہجوم نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے تحصیلدار کا گھیراؤ کر دیا جس کے بعد پہنچے سینئر وکلاء نے مداخلت کر مشتعل وکلا ء کو خاموش کرایا۔
بتاتے ہیں کہ تحصیل ایڈوکیٹ ستیش کمار نے الزام لگایا کہ ایک معاملے میں جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش کے دفتر میں گئے تھے جہاں پہلے سے بیٹھے تحصیلدار کوشلیش کمار نے بدسلوکی کیا۔ ایڈووکیٹ پریم بہاری یادو نے بھی الزام لگایا کہ آئے دن تحصیلدار وکلاء کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔تحصیلدار کے رویے سے پریشان وکلاء نے یونین کے عہدیداروں سے تحریری شکایت کی تو وکلاء مشتعل ہوگئے اور تحصیل میں نعرے بازی کر سبھی عدالتوں کے کاموں کا بائیکاٹ کر دیا۔جوائنٹ مجسٹریٹ کے غیر حاضر رہنے پر وکلاء نے تحصیلدارکا گھیراؤ کیا اور وضاحت طلب کیا۔وکلاء کے ہنگامے کے درمیان سینئر وکلاء بھی موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل وکلاء کو خاموش کراتے ہوئے پورے معاملے میں معلومات حاصل کی۔اس ضمن میں تحصیلدار کوشلیش کمار نے بتایا کہ جن وکلاء کے الزام عائد کیا ہے ان سے جوائنٹ مجسٹریٹ کے سامنے بات ہوئی تھی۔سینئر وکلاء نے مداخلت کرتے ہوئے پورے معاملے میں دوبارہ رویے کو بہتر کرنے کی صلاح دیتے ہوئے وکلاء کو خاموش کرایا۔اس موقع پر صدر سریش بہادر سنگھ، جنرل سکریٹری سنجیو چودھری، سینئر وکیل کیدار ناتھ یادو، راجندر پرساد سنگھ، جگدمبا پرساد مشرا، پریم چندر وشوکرما، مہندر کمار سنگھ، رگھوناتھ پرساد، اشوک ترپاٹھی سمیت دیگر وکلاء موجود رہے۔