Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 30, 2019

مراسلہ۔۔۔بیگو سرائے سے پارلیمانی امیدوار۔

صدائے وقت/ مرادلہ نگار/ ابو اسامہ الحسنی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مکرمی
ڈاکٹر تنویر کی شخصیت تسلیم شدہ صلاحیت کی حامل ہے ، میری ذاتی نظر میں وہ کسی اختلاف کے مورد یقینا نہیں ہیں 
لیکن  اس بار فسطائی قوت کو بیگوسرائے کی سیٹ پہ مسلط ہونے سے اگر بچانا ہے
تو کنہیا کمار کو ترجیحی بنیادوں پہ آگے لانے اور اسے مضبوط کرنے کی ضروت ہے
ویسے بھی ماضی میں متعدد بار انہیں دیا گیا ووٹ رائیگاں ہی گیا ہے ، اس بار بھی نتیجہ اس سے مختلف ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے
عوامی تاثرات ، امنگوں اور زمینی حقائق سے چشم پوشی کرکے  ڈاکٹر تنویرکو اگربیگوسرائے سے ٹکٹ دیا جاتا ہے تو مسلم اور دلت ووٹ تقسیم ہوجائیں گے اور بے جے پی امیدوار آسانی سے بازی مار لے گا
وقت کی پکار اور عوامی چاہتوں سے آنکھیں موند کے کیا جانے والا فیصلہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا
پہر اس کے اثراتِ بد بہت ہی تکلیف دہ ہونگے
موجودہ سیاسی اکھاڑے میں پرانے آزمودہ کھلاڑیوں میں اب کوئی خاص دلچسپی نہیں بچی ۔
سیاست کے مسخ شدہ متعفن تنِ مردہ میں جان ڈالنے کے لیے اب نئے جوش ولولہ ، نئے رنگ و وزن کے ساتھ صاف ستھری شبیہ کے مالک فولادی اعصاب اور عقابی نظر کے حامل پرکشش سیاسی پہلوان کو میدان میں اتارنے کی ضرورت ہے ۔

پڑھا لکھا ، جری ، حق گو ، بے باک ، مذہبی ومسلکی منافرتوں اور عصبیتوں سے پاک ، جمہوری اقدار و افکار کا حامل ، عوامی حقوق ومفادات کے لئے بے لوث جدوجہد کرنے والے ،جمہوریت پہ شب خون مارنے والوں کی نقاب کشائی کرنے والے اور پوری طاقت وقوت کے ساتھ دبے کچلے اور مظلوم و محروم طبقوں کے لئے آواز بلند کرنے والے ممبر کو چنئے! خواہ اس کا تعلق کسی مذہب سے ہو !
۔_____
ابو اسامہ الحسنی
بیگوسرائے