Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

جونپور۔سماجوادی پاٹی ضلع صدر نے سنگھٹن میں دی گئی اہم ذمے داروں کے عہدیداران کو سونپا گیا نامزدگی کا خط۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پر جمعہ کے روز ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں میٹنگ منعقدہوئی۔میٹنگ میں قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر صوبائی صدر نریش اتم پٹیل کی جانب سے نامزد کئے گئے عہدیداروں کا خیر مقدم کیا گیا۔ ضلع صدر مسٹر یادو نے بتایا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے کچھ کارکنان کو اہم زمہ داریاں سونپتے ہوئے خط ارسال کیا گیا ہے جس میں لوہیا واہنی کے ضلع صدر ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، لال محمد راعینی کو پسماندہ سیل کا ریاستی سیکرٹری، الماس صدیقی کو یوتھ بریگیڈ کا ضلع صدر، ابوذر زیدی کو یوتھ بریگیڈ کے صوبائی سیکرٹری کے علاوہ ضلع ورکنگ کمیٹی میں انوارالحق، راجناتھ یادو اور نیرج پہلوان کو نائب صدر اور کیراکت رہائشی کملا یادو کو ضلع سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔انھوں نے سبھی کو نامزدگی خط سونپتے ہوئے گلپوشی کر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری راجن یادو، پسماندہ سیل کے ریاستی سیکرٹری جے پرکاش یادو پرنسو، شیام نارائن بند، راجیش یادو، راج کمار سروج،محمد آصف، پنکج یادو، نگینہ یادو، منوج موریہ، رشی یادو، محمد آصف، رضوان حیدر، میسر حسین، سدھاشو سنگھ، عماراحمد، عاقب جاوید خاں، ذکی انصاری، روندر یادو، ساجد، سندیپ، مہتاب سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت حسام الدین شاہ نے کیا۔