Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
چندوک تھانہ حلقہ کے موڑیلا بازارمیں واقع انگریزی شراب کی دکان کا سٹر توڑ کر اندر داخل ہوئے چوروں نے 70ہزار نقدی سمیت 1لاکھ75ہزار روپے کی شراب چوری کر فرار ہو گئے۔اس کے علاوہ چوروں نے پاس کی تین دیگر دکانوں کو بھی اپنا نشانہ بناتے ہوئے قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔صبح پہنچے دکاندار نے چوری کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار کے تھاناگدی روڈ پرراجیش گپتا کی انگریزی اور دیشی شراب کی دکان ہے۔سیلس مین دلیپ گپتا کے مطابق گزشتہ شب دکانداری کا 70ہزار روپے باکس میں رکھ کر اپنے گھر سونے چلا گیا تھا۔دیر شب سنسان مقام ہونے کی وجہ سے پہنچے حوصلہ بلند چوروں نے دکان کی سٹر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نقدی سمیت ایک لاکھ کی شراب اٹھا لے گئے۔اس کے علاوہ چوروں نے اوم پرکاش اور منٹو سمیت ایک دیگر دکان کا بھی تالا توڑ کر قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔صبح پہنچے دکانداروں نے تالا ٹوٹا ہوا اور سامان غائب دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر تحریر کی بنیاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔