Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 16, 2019

انسانیت کے خلاف جرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت ہند۔

صدائے وقت/ ہریس ریلیز
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
      جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے نیو زی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ اس حملے میں میں 49افراد جاں بحق اور 50سے زائد ز خمی ہو ئے تھے۔
       پریس کو جاری بیان میں مولانا عمری نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کی مساجد میں مسلمانوں کے غیر انسانی اجتماعی قتل سے سخت صدمہ لاحق ہواہے۔ ہم ان معصوم افراد پر جو جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے، وحشیانہ فائرنگ کی شدید طور پر مذمت کرتے ہیں۔یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ہم نیو ز ی لینڈ کی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انھیں کیفر کردار تک پہونچائے۔ جو معصوم جانیں یا حملے میں گئی ہیں ہم اس پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے عزیزوں او ر ان حملوں سے متاثر خاندانوں کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اس حملے میں 9ہندوستانیوں کے لا پتہ ہونے کی بھی خبر ہے ، جو پریشانی کا باعث ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے ملک کے متعلقہ حکام جلد از جلد ان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے اور سرکاری بیان جاری کریں گے۔
     مولانا عمری نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی ستائش کرتے ہیں کہ انھوں نے اس حملے کو منصوبہ بند دہشت گردانہ حملہ قرار دیا اور اسلحہ کے قوانین میں ترمیم کی بات کہی ۔ ساتھ ہی ہم اپنے ملک کی سیاسی جماعتوں اور عالمی برادری سے گزارش کرتے ہیں کہ اس اجتماعی قتل اور آئے دن مسلمانوں کے خلاف ہو رہے نفرت انگیز جرائم کے پیچھے کار فرما اسلامو فوبیا کو سمجھیں ، اس کا مقابلہ کریں اور اس کے سد باب کے لیے و سیع قوانین وضع کیے جائیں ، جن کے ذریعہ اسلامو فوبیا کی تمام صورتوں کی نشان دہی کی جا سکے اور نفرت اور فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جا سکے ۔ گذ شتہ چند برسوں میں ہندوسانی مسلمانوں پر مذہب کی بنیاد پر حملوں میں تیزی آئی ہے، ان پر ہجومی تشدد ہو ر ہاہے اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔ ہم تمام امن پسند لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اسلامو فوبیا کے خطر ات سے ایک ساتھ مل کر مقابلہ کے لیے آگے آئیں ، تاکہ تشدد اور نفرت پر امن اور بھائی چارہ کے غلبے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
جاری کردہ
شعبہ میڈیا،
جماعت اسلامی ہند