Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 18, 2019

پارلیمانی حلقہ جونپور سے 19 لوگوں نے اور مچھلی شہر سیٹ سے 5 لوگوں نے پرچہ نامزدگی خریدا۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں آئندہ 12 مئی کو ہونے والے لوک سبھا عام انتخاب کیلئے صدر لوک سبھا جونپور سے 19 اور مچھلی شہر سے لوک سبھا سے5 امیدواروں نے پرچہ خریدا۔لوک سبھا مچھلی شہر سے راشٹریہ وکاس منچ پارٹی سے لال جی سونکر، پرتھوی راج جن شکتی پارٹی سے دشرتھ، مہامکتی دل سے غریب، سجگ سماج پارٹی سے راج کیشر، مولک ادھیکار پارٹی سے رام نریش نے پرچہ نامزدگی خریدا۔
صدرلوک سبھا حلقہ جونپور سے راشٹروادی جن شکتی پارٹی سے وشوک، ہم سبکی پارٹی سے انل کمار سنگھ، آزاد امیدوار خوشونت تیواری، آزاد امیدوار دھننجے سنگھ، سجگ سماج پارٹی سے جوگیندر پرساد، ووٹرس پارٹی انٹرنیشنل سے منیش، راشٹریہ سماج پارٹی سے راجیش کمار، آزاد امیدوار برجیش کمار، مولک ادھیکار پارٹی سے اجے کمار شرما، راشٹریہ سماج پکش سے راماپال نکھربنشی، آزاد امیدوار ہریش چندر شکلا، آزاد امیدوار اجے کمار سنگھ، راشٹریہ سنگھرش پارٹی سے سنت بہادر سنگھ، آزار امیدوار راجیش کمار موریا، بی ایس پی سے شیام سنگھ، آزاد امیدوار للا راج بھر، مہامکتی دل سے کنہیالال شرما، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی برجیش کمار، آزاد امیدوار منالال ورما نے پرچہ نامزدگی خریدا۔