Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 4, 2019

کشمیر۔۔۔دفعہ 370 کو لیکر بھڑکی محبوبہ مفتی۔

دفعہ 370 ختم کرنے پر انڈیا کی حیثیت غاصب کی ہوجائے گی۔
مفتی محبوبہ۔
صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمو کشیمر کی رہنما ، سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی کی قومی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر انڈیا نے کشمیر کو خصوصی اختیارات دینے والی دفعہ 370 کو ختم کر دیا تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا اور اس کی حیثیت اسرائیل کی طرح ایک قابض ملک کی ہوگی۔
کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انڈیا نے جس دن دفعہ 370 ختم کی اسی دن وہ جموں کشمیر میں ایک ناجائز قبضہ کرنے والی طاقت بن جائےگا ’جس طرح فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے اسی طرح جموں و کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ہوگا اگر اس نے 370 ختم کیا'۔اس کے علاوہ انھوں ارون جیٹلی کے بیان ہر کہا کہ کشمیر کو ہندوستان کے تعلقات کے متعلق دوبارہ سوچنا ہڑے گا اگر دہلی سرکار نے جمو کشمیر کی خصوصی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی گئی۔