Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 4, 2019

ایس ڈی پی آئی اتر پردیش میں پارلیمانی الیکشن میں سپا بسپا آر. ایل ڈی اتحاد کو سپورٹ کرے گی

میرٹھ۔۔اتر پردیش۔۔4 اپریل 2019۔. .  صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
سوشل ڈیموکریٹک ہپارٹی آف انڈیا نے موجودہ پارلیمانی الیکشن کے تعلق سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایسڈی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ آج ملک بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے ۔موجودہ 2019 پارلیمانی الیکشن کوئی معمولی یا عام سا الیکشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک دوسری آزادی کی لڑائی ہے۔جب ہمارے اسلاف ملک کی آزادی کی لڑائی لڑ رہے تھے تب کچھ لوگ اس آزادی کی لڑائی کے خلاف برٹش حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔آج بھی کچھ مخصوص فکر کے لوگ ملک کے عوام کو دھوکے میں ڈالکر " اچھے دن آنیوالے ہیں" بد عنوانی سے پاک' بیروزگاری جیسے خواب دکھا کر اقتدار پر قابض ہوگئے اور آہستہ آہستہ ملک کی آزادی کو غلامی کی طرف لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔
بی جے کی طرف سے لگاتار نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
2014 کے الیکشن میں وزیر اعظم نے جو وعدے کئیے تھے اس پر بولنے کو تیار نہیں۔اپنی سرکار میں لئیے گئے فیصلے نوٹ بندی ، جی ایس ٹی کی ناکامیوں ، وجے مالیا، نیرو مودی، رافیل ڈیل پر خاموشی اختیار کئیے یوئے ہیں۔فرضی طور پر " راشٹرواد" کا مدعا بنایا جارہا ہے۔ تاکہ سرکار کو اپنی ناکامیوں کی جواب دیہی سے بچایا جا سکے۔
جس دیش میں چاروں طرف خوف کا ماحول ہو، جمہوریت کو ختم کردیا گیا ہو،عدالت کو یرغمال بنا لیا گیا ہو، میڈیا کو خرید لیا گیا ہو،ملک کی اقتصادی حالت خراب یورہی ہو عام آدمی کی تجارت و کاروبار خراب ہو رہے ہوں۔ملک کی جمہوریت کے سبھی ستون کو یرغمال بنالیا گیا ہو۔ایسے نازک وقت میں ملک کے ہر شہری کی ذمے داری بنتی ہے کہ اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کے لئیے الیکشن کی لڑائی کو اس طرح لڑیں جیسے آزادی کی لڑائی لڑی گئی تھی۔جو کہ ملک کو ناپاک ہاتھوں میں جانے سے اور جمہوریت کو بچانے کے لئیے ضروری ہے۔
ایس ڈی پی آئی کی بنیاد ہی " بھوک سے آزادی " ، خوف سے آزادی " کے نعرے کے ساتھ ڈالی گئی ہے۔
صوبائی صدر محمد کامل نے کہا کہ یہ پارٹی یو پی میں عوام کی خدمت کے لئیے کیڈر بیس پارٹی ہے اس لئیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس نازک دور میں ملک کو بچانے کا کام کریں۔اسی لئیے ہارٹی نے اپنی سیاسی قربانی دیتے ہوئے فیصلہ کیا یے کہ یو پی میں ہارٹی اپنا کوئی امیدوار نہیں کھڑا کرے گی  اور اس پریس کانفرنس کے توسط سے اہنے سبھی ممبران، عہدیداران، ذیلی کمیٹیوں اور انصاف ہسند عوام سے اہیل کرتی ہے کہ اس 2019 کے پارلیمانی عام انتخابات میں بی جے پی کے خلاف " عظیم اتحاد " کو سپورٹ کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کریں۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سکریٹری فرمان علی ایڈوکیٹ، صوبائی سکریٹری نور حسن چودھری، صوبائی خزانچی مولانا قمر مظاہری، میرٹھ ضلع صدر ڈاکٹر راشد علی و ضلع جنرل سکریٹری سنجئے ایڈو کیٹ وغیرہ موجود رہے۔