Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 1, 2019

ایس ڈی پی آئی 6 ریاستوں میں 15 پارلیمانی نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔


نئی دہلی ۔( پریس ریلیز)۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) لوک سبھا انتخابات 2019 میں 6 ریاستوں کیرلا ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھر ا پردیش، مغربی بنگال اور دہلی کے منتخب نشستوں پرمقابلہ کرے گی۔ مجموعی طور پر ایس ڈی پی آئی 15لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ آندھر ا پردیش میں ایک لوک سبھا نشست کے علاوہ پارٹی کے 2امیدوار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔اس ضمن میں جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کا ایجنڈا مثبت سیاست ہے لیکن ملک کے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم لوک سبھا انتخابات 2019میں تمام نشستوں پر مقابلہ نہیں کررہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی جن نشستوں پر انتخابات نہیں لڑے گی ان نشستوں پر ان سیکولر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جو امیدوار انتخابی مقابلہ میں بی جے پی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی نے ٹی ٹی وی دناکرن کی قیادت والی علاقائی سیاسی پارٹی AMMKسے انتخابی اتحاد کیا ہے۔ تمل ناڈو کے جملہ 39لوک سبھا نشستوں میں ایس ڈی پی آئی ایک نشست پر (چنئی سینٹرل پارلیمانی حلقہ ) اور AMMKبقیہ 38لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کیرل میں 10سیٹوں پر ،آندھر ا پردیش میں (1+2سیٹوں پر ) اور کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور دہلی میں ایک نشست پر امیدوار اتارے گی۔2019کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کا نعرہ " ،ایس ڈی پی آئی کو ووٹ دیں ، حقیقی متبادل کو ووٹ دیں" ہوگا۔لوک سبھا انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کے نام اور ان کے حلقے مندرجہ ذیل ہیں۔ کیرلا ۔ اجمل اسماعیل ،( اٹنگل) ،کے ایس شان،( ملا پورم )،وی ایم فیصل (یر ناکولم )،پی پی محی الدین کٹی ( چلاکوڈی )، اڈوکیٹ کے سی نصیر( پننانی ) ، پی عبدالمجید فیضی ( ملاپورم )،با بو منی ( ویاناڈ ) ، مصطفی کمیری ( وڈاکارا )، کے کے عبدالجبار ( کننور )، تلسی دھرن پالیکل ( پالا کاڈ)۔ آندھر اپردیش ۔(1) عبدالوارث ( کرنول ) لوک سبھا سیٹ،(1) یوسف مولانا، (یمی گنور اسمبلی حلقہ )، 2)۔حافظ عطاء اللہ ( نندیال اسمبلی حلقہ )، کرناٹک ۔(1) الیاس محمد تمبے ( دکشن کننڈا ) ۔ مغربی بنگال ۔(1)۔تائید الاسلام ( جنگی پور)،تمل ناڈو ۔(1)۔ کے کے ایس ایم دہلان باقوی( چنئی سینٹرل ) دہلی ۔(1) ۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ( نارتھ ایسٹ ) لوک سبھا حلقہ سے انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔