Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 11, 2019

لکھنو آگرہ ہائی وے پر زبردست سڑک حادثہ۔8 افراد ہلاک۔

جون پور اتر پردیش۔ (معراج احمد)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آگرہ ضلع کے فتح آباد میں لکھنو۔آگرہ قومی شاہراہ پر جمعرات کی الصبح ہوئے حادثہ میں ضلع کے 7نوجوانوں کی موت سے پورے ضلع میں غم کی لہر دوڑ گئی۔سبھی نوجوان اپنے بہتر مستقبل کا ارمان لئے دیر شب گھر سے آگرہ کے امبیڈکر یونیورسٹی کیلئے نکلے تھے لیکن حادثہ کا شکار ہونے پر سبھی کی موت ہو گئی۔اس حادثہ میں کسی نے بھائی،کسی نے بیٹا،کسی نے شوہر تو کسی نے اپنے کنبہ کا مستقبل کھو دیا۔حادثہ سے جہاں پورا ضلع غم میں ڈوب گیا وہیں مقتول کے کنبہ کے ممبران کی چیخ وآنسو کے زار وقطار سے لوگوں کی انکھیں آنسو سے لبریز ہو گئی۔حادثہ میں ایک نوجوان سرحدی ضلع اعظم گڑھ کا بھی رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
واضع ہو کہ ضلع کے 7کی تعداد میں ہونہار نوجوان سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے ایک نوجوان کو ساتھ لیکر آگرہ کیلئے نکلے تھے۔سبھی آگرہ ضلع کے امبیڈکر یونیورسٹی میں نوکری کیلئے انٹرویو دینے جا رہے تھے۔سبھی اپنی ذاتی کار میں سوار ہوکر دیر شب گھر سے نکلے تھے اور جمعرات کی الصبح جیسے ہی شاہراہ کے فتح آباد کے قریب پہنچے کار بے قابو ہو کر آگے چل رہی ٹرک میں گھس گئی جس کے سبب میں ٹرک کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا اور کار بری طرح حادثہ کاشکار ہو گئی۔حادثہ میں 6نوجوانوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی بھی موت ہو گئی۔حادثہ میں مرنے والوں میں صداپھل یادو 32ولد رام سنگھ یادو ساکن دیورائے پور تھانہ بدلاپور،راکیش کمار یادو 28ولد اماشنکر یادو،کملیش یادو27ولد سنوادلال یادو ساکن اوئیاں تھانہ کھٹہن،اکھلیش یادو 34ولد تلسی پرساد ساکن گھاٹی سرائے خواجہ،ناگیش یادو 32رہائشی صدیق پور،راجیش یادو37ولد سنتوش یادو ساکن صدیق پور تھانہ سرائے خواجہ اور انل کمار 30ولد رام اودھ رہائشی شہر کوتوالی سمیت اعظم گڑھ ضلع کے پوئی تھانہ تحت باغ بہار گاؤں رہائشی کملیش پانڈے ولد بابورام پانڈے کی موت ہو
حادثہ کا منظر اور عوامی ہجوم
گئی۔
جمعرات کی صبح شاہراہ پر ضلع کی گاڑی کے نمبر کی گاڑی کا حادثہ کے شکارہونے کی اطلاع ملتے ہی لوگ بے چین ہو گئے اور سبھی ایک دوسرے کو گاڑی کے نمبر کے حوالے سے معلومات کرنے کی کوشش کرنے لگے اور کچھ وقت بعد ہی سبھی کی شناخت ہونے کے بعد غم کی لہر دوڑ پڑی۔حادثہ میں مرنے والے کھٹہن تھانہ حلقہ کے اوئیاں گاؤں رہائشی دونوں نوجوان بچپن کے دوست تھے اور ساتھ میں ہی یوجی سی نیٹ کا امتحان پاس کرنے کیلئے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں امبیڈکر یونیورسٹی میں نوکری کیلئے انٹرویو دینے گئے تھے۔اس کے علاوہ کار میں سوار دیگر نوجوان بھی اسی یونیورسٹی میں نوکری کے انٹر ویو کیلئے جا رہے تھے لیکن کسی کو کیا پتہ تھا کہ جو نوجوان بہتر مستقبل کا خواب لئے گھر سے نکلے تھے وہ کبھی لوٹ کر نہیں آپائیں گے۔