Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 11, 2019

سونیا گاندھی نے مولانا علی میاں ندوی کے آبائی گاوں " تکیہ" میں حاضری دی اور مولانا بلال حسنی سے ملاقات کی۔

رائے بریلی۔۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت / نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کانگریس پارٹی کی چیر پرسن مسز سونیا گاندھی نے اپنے چناو حلقہ رائے بریلی میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے آبائ گاوں میں کچھ وقت کے لیے حاضری دی اور مفکراسلام حضرت مولانا علیہ الرحمہ کے نواسے حضرت مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی دامت برکاتہم سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا حضرت مولانا نے ان کو ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور فرمایا کسی بھی ملک کی سالمیت تین چیزوں سے وابستہ ہے
Secularismسیکولرزم
Democracy جمہوریت
Non violence عدم تشدد۔
اس وقت ملک میں فرقہ وارانہ منافرت اور کرپشن اپنی انتہا پر ہے موجودہ وقت میں ہر  پارٹی کو اپنے ذاتی اغراض اور مقاصد سے اوپر اٹھ کر ملک کے لیے اور ملک میں بسنے والے عوام کے لیے سوچنا ہوگا
حضرت مولانا نے اس ضمن میں پیام انسانیت فورم کے تحت ہونے والے پروگراموں اور ان کے ملک پر پڑتے مثبت نتائج سے بھی ان کو آگاہ کیا
حضرت مولانا نے فرمایا منافرت اور گروہ بندی کو ہم۔کسی بھی حال میں قبول نہیں کریں گے
مسز سونیا گاندھی نے حضرت مولانا کے درد میں ڈوبے ان الفاظ کو سنا اور اس کا اعتراف بھی کیا اور ملک کے لیے مثبت کام۔کرنے کا وعدہ لے کر وہ یہاں سے رخصت ہوئیں . اس ملاقات میں مولانا سید معاذ حسینی ندوی .مولانا سید محمد امین حسنی ندوی . اور کانگریس کے لیڈر کے ایل شرما موجود تھے