Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 10, 2019

جونپور شاطر حعلساز ، لٹیرا پولیس کی گرفت میں!

جون پور.  آتر پردیش۔ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر چلائے جا رہے مہم کے تحت گورابادشاہ پور تھانے کی پولیس نے شاطرلٹیرا، جعلسازی کراے ٹی ایم کارڈ سے پیسہ نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے طمنچہ، موٹر سائیکل، اے ٹی ایم کارڈ و نقد ی برآمد کیا۔
تھانہ انچارج وجے کمار چورسیا کے مطابق چوکی انچارج وویک تیواری قصبہ میں فورس کے ساتھ یونین بینک کے سامنے دھرماپور بازارمیں مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ مخبر سے اطلاع ملی کہ اے ٹی ایم کارڈ بدل کر جعلسازی سے پیسہ نکالنے والا شاطر بدمعاش بینک کے پاس موجود ہے اور کسی کو اپنا شکار بنانے کی تیاری میں ہے۔اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج نے بینک کے پاس سے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے چلے آئے۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے پاس سے ایک عدد طمنچہ، ایک زندہ کارتوس، 6عدداے ٹی ایم کارڈ، ایک موٹر سائیکل، 140 روپیہ نقد برآمد کیا۔ پوچھ گچھ میں اس نے اپنا نام وکاس راج بھر ولد صاحب راج بھر ساکن بردہ ضلع اعظم گڑھ بتایا۔پولیس کے مطابق ملزم کافی شاطر قسم کا ہے اور اس پر ضلع سمیت دیگر اضلاع میں بھی درجنوں جعلسازی کے مقدمے درج ہے۔