Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 10, 2019

جونپور. آسٹیل پاور پلانٹ میں گاوں والوں نے کیا توڑ پھوڑ۔۔نا معلوم افراد پر مقدمہ درج۔۔۔پولیس فورس تعینات۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ستہریا صنعتی حلقہ میں واقع ایک اسٹیل اور پاور پلانٹ میں پڑوس کے درجنوں کی تعداد میں پہنچے دیہی  فیکٹری میں داخل ہوکردفتر اور فیکٹری میں جم کر توڑ پھوڑ کیا۔فیکٹری میں ہنگامہ اور توڑپھوڑ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی ہنگامہ کر رہے دیہی فرار ہو گئے۔ مینیجر کی تحریر پر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے پولیس نے فیکٹری پر درجنوں کی تعداد میں فورس تعینات کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ صنعتی علاقہ میں ابھینو اسٹیل اور پاور لمیٹڈ پاور پلانٹ فیکٹری کا ہی کھیت واقع ہے۔کھیت میں ان دنوں گیہوں کی فصل تیار تھی لیکن کسی وجہ سے فیکٹری کی تیار میں گزشتہ دنوں فصل میں آگ لگ گئی تھی جس سے پوری فصل جل کر تباہ ہو گئی تھی۔ الزام ہے کہ شاید اسی وجہ سے مشتعل سروکھن پور گاؤں کے درجنوں کی تعداد میں لاٹھی ڈنڈہ سے لیس لوگ فیکٹری میں داخل ہو گئے اور جب تک اپلکار کچھ سمجھ پاتے مشتعل ہجوم نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ شروع کر دیا جس سے اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی۔فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ہنگامہ کر رہے دیہی فرار ہو گئے۔فیکٹری مینیجر دلیپ خوٹیا نے بتایا کہ سبھی ہجوم کی شکل میں فیکٹری میں داخل ہوئے تھے اور لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔تھانہ انچارج انل سنگھ نے بتایا کہ مینیجر کی تحریر پر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ قائم کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے دبش دی جا رہی ہے۔