Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 10, 2019

جونپور. . طالب علم نوجوان کی ملی لٹکتی لاش۔علاقے میں سنسنی۔۔۔۔اہل خانہ کو قتل کا شک۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
بخشاء تھانہ حلقہ کے سرائے ہرکھو گاؤں میں بدھ کی صبح گھر سے کچھ دور واقع ایک گھر میں نوجوان طالب علم کی پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر تفتیش شروع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔اہل خانہ کے نوجوان کو قتل کر پھانسی پر لٹکانے کا خدثہ ظاہر کرنے پر پولیس تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی پون کمار یادو19ولد شوبھ ناتھ یادو بدلاپور قصبہ کے ایک کالج سے گریجویشن کر رہاتھا۔گھر سے کچھ دور واقع لال صاحب مشرا کا مکان ہے جن کا پورا کنبہ ممبئی میں رہتا ہے اور گھر پر ان کی ضعیف والدہ تنہاں رہتی ہیں۔ضعیفہ کے کہنے پر نوجوان کے والدین نے اسے رات میں سونے کیلئے ضعیفہ کے گھر بھیج دیتے تھے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب بھی طالب علم کھانے کے بعد مذکورہ گھر پر سونے چلا گیا تھا۔بدھ کی صبح گاؤں والوں نے نوجوان کو گھر کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتا ہوا دیکھا تو شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے نوجوان کے والدین نے بیٹے کو قتل کر پھانسی پر لٹکانے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو تحریر دیا۔پولیس نے معاملے کو معاشقہ کا مانتے ہوئے ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر تفتیش شروع کرائی لیکن کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہو سکا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔