Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 27, 2019

عربی اصناف ادب میں بھی ہندوستانی ادباءو شعراء کے کارنامے غیر معمولی ہیں۔. . . . . . پروفیسر محمداسلم اصلاحی۔


’الشعروالشعرا فی الہند: قدیما وحدیثا ‘ کے موضوع پر اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا میں منعقدہ قومی سمینار میں پروفیسر محمد اسلم اصلاحی کا اظہار خیال
نئی دہلی(صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہندوستان کی سرزمین جہاں دیگرزبانوں کی نشرواشاعت کے لیے زرخیز رہی ہے ،وہیں عربی اصناف ادب میں بھی ہندوستانی ادباوشعراکے کارنامے غیر معمولی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسکول آف لینگویج اینڈ لٹریچرجواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر محمد اسلم اصلاحی نے کیا، وہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا، دہلی کے زیراہتمام ’الشعرالعربی فی الہند قدیما وحدیثا‘ کے موضوع پر ایفاکے سمینار ہال میں منعقدہ قومی سمینار میں صدارتی خطبہ پیش کررہے تھے۔انھوں نے قاہرہ مصر میں اپنے دورقیام کے دوران پیش آئے علمی واقعات کوشیئر کرتے ہوئے نسل نو اصناف ادب میں اپنے اکابر واسلاف کے علمی وتحقیقی کاموں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی۔سمینار کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر قطب الدین استاذ سینٹرآف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز نے بحسن وخوبی نظامت کی۔معہدالتخصص فی اللغة العربیة ،ذاکر نگر ،نئی دہلی کے استاذ ڈاکٹر عبدالقادر خان نے سمینار میں پڑھے گئے مقالات پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔اکیڈمی کے رفیق تصنیف وتالیف ڈاکٹر صفدرزبیر ندوی نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے، جبکہ اکیڈمی کے دوسرے رفیق مولانا امتیازاحمد قاسمی نے کلمات تشکر پیش کیے۔قبل ازیں سمینار میں مختلف موضوعات پر جواہر لال نہرویونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹی ، ذاکر حسین دہلی کالج، دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ واسکالرس نے مقالات پیش کیے،جن میں ڈاکٹرعبد الملک رسولپوری، ڈاکٹر جسیم الدین، ڈاکٹر زرنگار،ابوتراب قاسمی،غیاث الاسلام ،آصف اقبال جہان آبادی، پریتی بھارتی (دہلی یونیورسٹی) ڈاکٹر عمیر، کہف الوریٰ(جامعہ ملیہ اسلامیہ) ، ڈاکٹر عبد الرحمن، مطیع الرحمن، مسٹر حامد (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) کے قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر اکیڈمی کے ذمہ داران واسٹاف کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسکالرس موجود
تھے۔