جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سجان گنج تھانہ حلقہ کے سونہتا گاؤں میں بجلی شارٹ سرکٹ سے ہوئی آتشزدگی میں نصف درجن رہائشی چھپر جل کر خاک ہو گیا جبکہ واقعہ میں ایک لڑکی بھی جھلس گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی بنواری سروج کی سرکاری رہائش گاہ پر لگے بجلی میٹرمیں اچانک بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔آتشزدگی میں رہائش کے سامنے تار کے سہارے چھپر تک آگ پہنچ گئی۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے آگ نے ایک ایک کر نصف درجن رہائشی چھپر کو بھی اپنے آغوش میں لے لیا۔اس دوران گھر کے اندر چارپائی پر لیٹی معذور لڑکی سمن 12بھی آگ سے گھر گئی کسی طرح لوگ اسے باہر نکالا لیکن تب تک وہ جھلس گئی۔مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے اور کافی مشقت کر نصف گھنٹے کی محنت سے فائر برگیڈ کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے آگ پر قابو کر لیا لیکن تب تک سب کچھ جل کر خاک ہو چکا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے زخمی سمن کو کمیونٹی صحت مرکزسجان گنج میں داخل کرایا۔آتش زنی میں چھپر میں رکھا گرہستی کا پورا سامان بھی پورے طرح تباہ ہو گیا۔