Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 8, 2019

کانگریس امیدوار نسیم الدین صدیقی کی انتخابی میٹنگ میں بریانی پر بوال۔پولیس نے اٹھایا موقع کا فائدہ۔کیا لاٹھی چارج۔




*کانگریس امیدوار نسیم الدین صدیقی کی انتخابی میٹنگ کے بعد یوپی پولیس کا ننگا ناچ*
, *سیدھی سادھی و بے قصور عوام پر کیا لاٹھی چارج*,
*بزرگوں, ضعیفوں, بیماروں اور مدرسے کے طلبہ کو بھی نہیں بخشا*,
*اقلیتی فرقے میں غم و غصہ*,
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صدائے وقت/ نمایندہ/ بزریعہ عبد الرحیم صدیقی۔
موضع ٹنڈہیڑہ مدرسہ شمس العلوم  کے طلباء و کچھ مہمانوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے پر بدنظمی و میٹنگ کی کامیابی کے بعد مدرسے کے طلبہ و کچھ خصوصی مہمانوں کو دوپہر کا کھانا کھلانے کا پروگرام چلا جس میں کچھ بد نظمی ہو گئی اس کی خبر مقامی پولیس کو موصول ہوئی تو بہانہ بنا کر سابق  ایم ایل اے  مولانا جمیل احمد قاسمی کی  رہائش گاہ پر مقامی پولیس نے  مع فورس  ننگا ناچ کیا جس میں بزرگوں, ضعیفوں, بیماروں اور مدرسے کے طلباء پر گالی گلوچ کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا گیا ساتھ ہی کھڑی ہوئی گاڑیوں میں لاٹھی ڈنڈے برسا کر ان کی لائٹ شیشے توڑے گئے. اسی پر بس نہیں کیا مولانا کے بزرگ رشتے داروں پر بھی نازیبا کلمات کی بوچھار کی گئی اور سابق ایم ایل اے مولانا کے سگے رشتہ داروں کو مار پیٹ گالی گلوچ کرتے ھوئے لگ بھگ گھسیٹتے ہوئے گاڑی کے اندر بیٹھا کر تھانے لے جایا گیا *ایسا لگ رہا تھا کہ مقامی پولیس فورس یہاں دہشت گردوں کی تلاش میں ھے اور وہ مولانا کی  رہائش گاہ کو گھیر کر اور دروازے توڑ کر  دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر اپنے قبضے میں لینا چاہتی ہے. یوپی پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف اقلیتی فرقے اور سیکولر برادران وطن میں غم و غصے نظر آرہا ہے اور وہ اعلیٰ حکام سے مقامی پولیس کے شکایت کرنے کے بارے میں  مشورہ کر رہے ہیں.
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ککر ولی تھانہ ایس ایچ او مشترکہ محاذ کے امیدوار ملوک ناگر کے برادر و رشتے دار ہیں اسی لئے ملوک ناگر کی حمایت اور کانگریس کی مخالفت و بی جے پی کو خوش کرنے کے لئے مذکورہ ایس ایچ او نے قانون بالائے طاق رکھ کر مہمانان رسول یعنی مدرسہ کے طلباء کو بھی نشانہ بنایا اور جھوٹی تعریف بٹورنے کیلئے اپنے و اپنے ساتھیوں کے فوٹو گرافس کرائے.