Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

جونپور۔۔عام انتخابات سویپ اسکیم کے تحت ووٹر بیداری ایکسپریس کی ضلع میں آمد۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لوک سبھا عام انتخاب سویپ اسکیم کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائی جا رہی ووٹر بیداری ایکسپریس کی آمد جمعرات کے روزضلع میں ہوئی۔ ووٹر بیداری ایکسپریس کو ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی جانب سے کلکٹریٹ احاطے سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ یہ ووٹر بیداری ایکسپریس ضلع میں دورہ کر ووٹروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لئے سبھی کی شراکت ضروری ہے اس لئے سبھی ووٹروں سے اپیل ہے کہ آئندہ12 مئی کو سارے کام چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کو ترجیح دیں۔ جمہوریت کے اس عظیم تہوار کو پر امن کے ساتھ تمام ووٹر پولنگ کرکے منائے جس سے ضلع کے ووٹ فیصدمیں اضافہ ہو۔اس موقع پر کافی تعداد میں نوجوان ووٹر، الیکشن خواندگی کلب کے رکن موجود رہے۔ ضلع سرخد میں ووٹر ایکسپریس بس کے داخل ہوتے ہی بی ڈی او رام پور منگرورام اور مڑیاہوں منوج یادو نے خیر مقدم کیا۔ کلکٹریٹ سے نکلنے کے بعد سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمیش چندر یادو اور انل کمار، راکیش یادو نے شہر کے تراہے اور چوکوں پر ووٹروں کو بیدار کرتے ہوئے ووٹر ایکسپریس کو دوسرے ضلع میں بھیجا۔