Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان۔جگہ جگہ پوسٹر چسپاں، حکام پریشان۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سجان گنج بلاک کے تحت کوتاؤ کے اہل موضع نے اپنے مطالبات کو لیکرآئندہ12 مئی کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ گاؤں والوں نے الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے جگہ جگہ بینر ٹانگ دیاہے جس کو لیکر انتظامیہ سنجیدہ ہو گیا ہے۔
گاؤں والوں کا الزام ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی کسی بھی عوامی فلاحی منصوبہ بندی کا کوئی فائدہ گاؤں والوں کو نہیں ملا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ برہمن بستی میں کسی بھی غریب کنبہ کو بیت الخلاء نہیں دیا گیا ہے۔گاؤں رہائشی رام پرکاش مشرا، ماتا پرساد مشرا، شوپوجن مشرا، شیلیش مشرا رامیشور مشرا، ابھیشیک مشرا، کلپناتھ مشرا، انل شکلا، اودھیش نارائن، رامسورت شکلا، لالتا پرساد، دھرمراج، ماتاپھیر، براجیش مشرا، سورج مشرا وغیرہ نے بتایا کہ انہوں نے سابقہ میں وزیر اعلی اور ضلع مجسٹریٹ کے شکایتی پورٹل پر مذکورہ تمام مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے تصفیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی حل نہیں ہو سکا۔گاؤں والوں کے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج نے بھی موقع پر جاکر گاؤں والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن دیہی انتخابی بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہیں۔