Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

مخلصانہ اپیل

صدائے وقت/  پریس ریلیز۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
دارالعلوم دیوبندایک غیرسیاسی اور خالص تعلیمی ادارہ ہے جس کی جانب سے ماضی وحال میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں کوئ بیان جاری نہیں کیا گیااور نہ کیا جائے گا لیکن اطلاعات یہ مل رہی ہیں کہ کسی شر پسند کے ذریعہ سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے کوئی جعلی سیاسی اپیل پھیلائی جارہی ہے جس میں کسی ایک کی حمایت اور مخالفت کی اپیل ہے۔ ،یہ سراسر غلط ہے دارالعلوم دیوبند اور اس کے تمام ذمہ داران کی جانب سے اس وقت تک کسی کی حمایت یا مخالفت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جو لوگ دارالعلوم دیوبند کو اپنے سیاسی مفادات میں استعمال کرنےکی ناپاک کوشش کر رہے ہیں انکی مذمت کی جانی چاہئے،قریہ قریہ موجودملت کےذمہ داران کو چاہئے کی وہ اپنے اپنےعلاقوں میں ایسی"نقصان دہ" افواہوں کاسدباب کریں۔
خادم اشرف عثمانی
نائب ناظم شعبہ تنظیم و ترقی دارالعلوم دیوبند