Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 27, 2019

اعظم گڑھ۔۔قتل کی سنسنی خیز واردات۔!!

: اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے دیوگاوں تھانہ کوتوالی واقع مو ضع بیری ڈیہ میں محمد یعقوب  ولد امتیاز احمد عمر 40 سال اور ان کے چچازاد بھائی۔
: محمد رضوان ولد ممتاز احمد کا گاوں کے ہی کچھ لوگوں کیساتھ کہا سنی ہوگئ اور معمولی بات پر معمولی سا جھگڑا ہوگیا۔
مورخہ 26 اپریل بروز جمعہ محمد یعقوب عرف پپو گاوں سے باہر کہیں کسی کام سے گیا ہوا تھا۔رات کو تقریباً 9 بجے جب محمد یعقوب واپس گھر آرہا تھا کہ اپنے مکان سے محض 50 میٹر کی دوری پر پہنچا کہ نا معلوم بائیک سوار نے محمد یعقوب کو گولی مارکر فرار ہوگئے۔گولی یعقوب کے پیٹ میں لگی۔۔۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی گاوں کے لوگ دوڑ پڑے۔۔۔محمد یعقوب کو فوراً اسپتال لے جا رہے تھے کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔۔
اہل خانہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئیے ضلع پر بھیج کر اپنی کاراوئی میں مصروف ہوگئی۔
تا دم تحریر پولس کو کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔
اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی اور گاوں میں خاموشی و دہشت کا ماحول ہے۔اندازہ اس بات کا ہے کہ اس معمولی سے جھگڑے کا فائدہ کسی اور نے اٹھانے کی نا معقول کوشش کی ہے۔۔۔۔پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے۔