Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 26, 2019

جونپور۔ عاشق اسکول منیجر کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
میرگنج تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں معشوقہ سے ملنے پہنچے عاشق اسکول مینیجر کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ مقامی لوگوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔معاملے کو لیکر پورے علاقہ میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہے۔
اطلاع کے مطابق علاقہ کے ایک اسکول کے عمر دراز مینیجر کا پڑوس کے گاؤں رہائشی ایک شادی شدہ خاتون سے کافی دنوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔گزشتہ شب خاتون گھر پر تنہا تھی اور عاشق مینیجر کو بلا لیا۔بتاتے ہیں کہ دیر شب مذکورہ مینیجر کے گھر میں داخل ہوتے وقت گاؤں کے کچھ لوگوں نے دیکھ لیا اور مقامی لوگوں کو جمع کر معشوقہ کے گھر پہنچ گئے جہاں دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ گاؤں والوں نے مینیجر کی جم کر پٹائی شروع کر دی۔پٹائی کے دوران عاشق مینیجر بھاگتے ہوئے ایک اسکول میں داخل ہو کر خود کو بند کر لیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد مینیجر کو اسکول نے باہر نکال کر اپنے ساتھ لیکر چلی گئی۔گاؤں میں ہوئے واقعہ سے پورے علاقہ میں طرح طرح کے گفتگو ہوتے رہے۔