Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 19, 2019

ہاں!!میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ہوں!!!


نازش ہما قاسمی / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ہاں میں وہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ہوں جس نے ۲۰۰۲ میں ’جے وندے ماترم جن کلیان سمیتی‘ کی بنیاد ڈالی تھی، ہاں میں وہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ہوں جس پر مالیگاؤں بم بلاسٹ کا الزام آیا، شہید ہیمنت کرکرے نے تفتیش کی اور میں مورد الزام ٹھہرائی گئی جس کی وجہ سے مجھے جیل کی سلاخوں میں اپنی زندگی گزارنی پڑی، میری بائک موقع واردات پر موجود پائی گئی تھی جس کے شواہد ہیمنت کرکرے نے عدلیہ کو سونپے تھے، اس وقت شہید ہیمنت کرکرے نے بھگوا دہشت گردی کا تعارف کرایا تھا جس وقت پوری دنیا صرف اور صرف مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے رہی تھی، انہوں نے اپنی منصفانہ تفتیش کے ذریعے اسے الگ رخ دیا اور میں گرفتار ہوئی، جب انہوں نے مجھے گرفتار کیا تو میں نے انہیں شراپ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’تیرا وناش ہوگا‘ اور وہ ممبئی حملوں میں مارے گئے۔ میرے ساتھ کئی اہم لوگ بھی گرفتار ہوئے جس میں سوامی امریتا نند، میجر رمیش اپادھیائے، اور کرنل پروہت وغیرہ تھے جن کا تعلق بھی شدت پسند ہندو حلقے سے تھا۔ میں فی الحال مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس میں ضمانت پر رہا ہوں، ممبئی بلاسٹ میں جس کی گاڑی ملی وہ ابھی تک سلاخوں کے پیچھے ہے اس کا شوہر پھانسی پا چکا، اور وہ زندگی کے باقی ماندہ سال وہاں گزار رہی ہے، اور میری بائک مالیگاؤں بلاسٹ میں موجود پائی گئی تھی؛ لیکن میں اکثریتی فرقے سے ہوں جہاں کوئی ظالم نہیں ہوسکتا؛ اس لیے مجھے کلین چٹ ملی ہوئی ہے اور میں ضمانت پر رہا ہوکر لوک سبھا کی امیدوار کے طور پر الیکشن کی تیاری کررہی ہوں۔.

نوٹ: مکمل مضمون روزنامہ ممبئی اردو نیوز میں ۲۲؍اپریل بروز سوموار ’شب وروز‘ کے کالم میں پڑھیں۔۔۔!