Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 4, 2019

جماعت اسلامی ہند کی " مجلس نمائندگان " کا اجلاس۔۔۔۔۔۔کئی کتابوں کا اجراء۔!

صدائے وقت/ نمائندہ۔/ 4 اپریل 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
    نئی دہلی۔۔۔ آج کل" مرکز جماعت اسلامی ہند" میں اس کی سپریم باڈی 'مجلس نمائندگان' کا اجلاس چل رہا ہے _ یہ مجلس ہر دو برس پر جماعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتی ہے اور ہر چار برس پر امیر جماعت اور مرکزی مجلس شوریٰ کا انتخاب کرتی ہے _ میقات 2019 تا 2023 کے انتخاب کے لیے آج کل اجلاس جاری ہے _ اس موقع پر مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی کی طرف سے ارکانِ مجلس کو استقبالیہ دیا گیا _

     اس استقبالیہ تقریب میں مولانا نسیم احمد غازی (سکریٹری اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ) نے اپنے ادارہ کا تعارف کرایا _ یہ ٹرسٹ ہندی میں کتابیں تیار کرتا ہے ، جن کی اشاعت مکتبہ کے ذریعے ہوتی ہے _ ڈاکٹر عبد الرحمن فلاحی انچارج شعبۂ ادارت نے مکتبہ کی اشاعتی سرگرمیاں بیان کیں _ راقم نے 'تصنیفی اکیڈمی' کی تاسیس کی تاریخ ، مقصد ، کارکردگی اور منصوبوں کا تعارف کرایا _ یہ اکیڈمی مکتبہ کی اشاعتی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے _

       آخر میں مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت ، جناب نصرت علی نائب امیر ، انجینیر سید سعادت اللہ حسینی نائب امیر ، مولانا محمد فاروق خاں معروف مترجم قرآن اور انجینیر محمد سلیم قیّم جماعت نے 'حدیث نبوی اور سائنسی علوم' (مولانا عبد الحق ہاشمی) 'Prophet Speaks '(مولانا محمد فاروق خاں کی کتاب 'کلام نبوت' کا انگریزی ترجمہ) 'اسلامک ارتھ شاستر' (مولانا مودودی کی کتاب' معاشیاتِ اسلام' کا ہندی ترجمہ) اور راقم کی کتاب 'عورت ، خاندان اور سماج' کا اجرا ہوا _