Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

اہم مختصر خبریں۔

مختصر اہم خبریں 26/04/2019 / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرکاری نوکری اور مکان کے بجاۓ زندگی دی جاۓ : بلقیس بانو
گجرات فسادات 2002 میں اجتماعی آبرویزی کی شکار بلقیس بانو کے معاملے میں سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے  کے بعد بیان دیتے ہوۓ کہا کہ مجھے سرکاری نوکری ، سرکاری مکان کے بجاۓ زندگی چاہۓ انہوں نے کہا میری 3 سالہ بیٹی صالحہ کو میری نظروں کے سامنے جس طرح پتھر سے مارا گیا وہ سب منظر ناقابل بیان ہے
----------------------------------------
سازش کی ہوگی جانچ
چیف جسٹس رنجن گوگوٸ کے خلاف رچی جانے والی بڑی سازش کا انکشاف ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے جانچ کا حکم جاری کردیا ہے سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوۓ سی بی آٸ ، آٸ بی ، اور دہلی پولیش کمشنتر سے سازش کا پردہ فاش کرنے میں مدد کرنے کو کہا ہے
----------------------------------------
مودی نے روڈ شو کیا،پرچہ نامزدگی آج
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارنسی میں روڈ شو کیا ان کے روڈ کے درمیان پورے شہر میں جگہ جگہ ٹرافیک نظام متاثر رہا اور اس روڈ شو امت شاہ ، یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ دیگر بی جے پی لیڈران نے بھی شرکت کی
----------------------------------------
یوپی بورڈ کے نتیجے کا اعلان  27 اپریل کو
یوپی بورڈ ہاٸ اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نیتیجے کا اعلان کل بروز سنیچر 27 اپریل کو ہوگا نیوز رپورٹ کے مطابق یوپی بورڈ کے سبھی دفاتر میں رزلٹ تیار کرلۓ گۓ ہیں
----------------------------------------
کوٸ مودی لہر نہیں : محبوبہ
کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انتخابی ریلی کے درمیان بتایا کہ ملک میں کوٸ مودی لہر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر مودی لہر ہوتی تو وہ بالاکوٹ پر حملہ اور ہندوستان میں نفرت کی بات نہیں کرتے