Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 11, 2019

جونپور۔حرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں۔

جون پور۔۔اتر پاردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت سنگرامؤ پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر موٹرسائیکل لوٹ اور چوریوں میں موث تین شاطر ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے ان کے پا س سے چوری کی دو عدد موٹرسائیکل،موبائیل،چاقواور 
ریوالور برآمد کیا۔


تھانہ انچارج اجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر وہ مع فورس علاقہ کا گشت کررہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹرسائیکل چوری اور لوٹ کے کئی معاملوں میں ملوث ملزمان کسی واردات کی فراق میں ہری پور سرحدسے گزرنے والے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس پٹرول پمپ کے قریب محاصرہ کر بدمعاشوں کا انتظار کرنے لگے۔کچھ وقت دو موٹرسائیکل سے تین لوگ آتے نظر آئے جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے انھیں گرفتارکر لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے 6عدد موبائیل فون،ایک عدد غیر قانونی ریوالور مع کارتوس،ایک چاقو برآمد کیا۔موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے جانے پر انھوں نے دونوں موٹرسائیکل چوری اور لوٹ کی ہونے کی بات قبول کی۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام راج کمار ولد ماتا دین ساکن رام پور،ونود بنواسی ولد جھنگئی بنواسی ساکن مرگوپور اوراکھلیش ولد جیالال ساکن مہنگوپور سبھی تھانہ بدلاپور بتایا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔