Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 12, 2019

جونپور۔۔شاہگنج۔۔۔۔بند پڑے مکان میں لاکھوں کی مالیت کی چوری۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کوپا گاؤں میں بند پڑے مکان سے چوروں نے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت پر ہاتھ صاف کر دیا۔جمعرات کے روز جب مکان مالک گھر پہنچا تو بکھرا ہوا سامان اور غائب زیورات و نقدی دیکھ حیران رہ گیا۔متاثر نے واقعہ کی تحریر پولیس کو دی جس پر پولیس نے معائنہ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی ہری ہر پرساد سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ مہاراسٹر میں رہتے ہیں۔وہ گزشتہ سال گاؤں میں آکر مکان کا تعمیر کرایا اور زیر تعمیر مکان کو چھوڑ کر مہاراسٹر لوٹ گئے تھے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز وہ کسی رشتہ دار کے یہاں میت میں شامل ہونے کیلئے ارسیاں گاؤں آئے تھے جہاں سے جمعرات کے روز جب وہ گھر پہنچے تو اندر کا ماحول دیکھ حیران رہ گئے۔مکان میں اندر گھس کر چوروں نے کل11دروازے کو توڑ کر تین آلماری اور باکس کو توڑ کر اندر رکھا زیورات،قیمتی برتن،انورٹر،بیٹری،کپڑے سمیت نقدی اٹھا لے گئے تھے۔متاثر کے مطابق غائب ہوئے سامان اور پیسہ ملاکر کل 8لاکھ سے زیادہ کے سامان چور اٹھا لے گئے۔متاثر کی تحریر پر پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔