Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 25, 2019

سنبھل پارلیمانی حلقے کے اسٹرانگ روم کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔

سنبھل ۔۔۔اتر پردیش/ ذرائع۔۔/ صدائے وقت۔
اطلاع کے مطابق سنبھل پارلیمانی حلقے کی ای وی ایم مشینیں بہجوئی کی منڈی سمیتی میں بنے اسٹرانگ روم میں رکھی گئی ہیں۔۔۔مورخہ 23 کی شب میں اسے سیل لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  مورخہ 25 اپریل کی صبح کو اسٹرانگ روم کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔۔۔۔سنبھل سے اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے موقع پر پہنچ کر اس بابت جانکاری حاصل کرنے کے بعد ڈی ایم سے سی سی ٹی وی  ریکارڈنگ دکھانے کو کہا تو ڈی ایم نے اس وقت سی سی ٹی وی بند ہونے کی بات کہی۔۔

اس واقعہ کی خبر لگتے ہی وہاں مجمع اکٹھا ہوگیا۔۔۔امیدوار نے اس سلسلہ میں چیف الیکشن کمیشن کو شکایت بھیجی ہے اور واقعہ کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
عوام میں چہ میگوئیاں ہیں کہ کہیں اقتدار کے دباو میں افسران گڑبڑ تو نہیں کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ یہاں پر پارلیمانی عام انتخاب کی ووٹنگ دوسرے مرحلے کے دوران ہو چکی ہے۔