Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 7, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔زمینی تنازعہ میں دو فریقوں میں چلی گولیاں۔۔ایک شخص ہلاک۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دیوگاوں کوتوالی حلقہ کے تحت مصر پور گاوں میں دو فریقوں کے مابین گھر کا بارجہ نکالنے کو لیکر تنازعہ اتنا بڑھا کہ گولیاں چل گئیں جس میں انل سنگھ ولد شیو مورت سنگھ 50 سال کی موت ہوگئی جبکہ پرشو چند سروج ولد رام ادھار 24 سال شدید طور پر زخمی ہو گئیے جن کو وارانسی کے لئیے ریفر کر دیا گیا۔
واقعہ کے مطابق دیوگاوں کوتوالی حلقہ کے تحت موضع مصر پور میں پیشے سے وکیل رانا سنگھ اور ان کے پڑوسی شیو مورت سنگھ کے مابین کافی عرصہ سے آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔یہ معاملہ کوتوالی پولیس کی نا اہلی اور سست رفتاری کے سبب حل نہ ہوسکا۔آج مورخہ 7 اپریل کو صبح شیومورت سنگھ اپنے بیٹے اور مزدوروں کے ساتھ گھر پر بارجہ نکالنے کے لئیے بانس بلی لگا رہے تھے۔اسی بیچ دوسرے فریق بھی موقعہ پر آگئے اور تو تو میں میں ہونے لگی بات اتنی بڑھی کی گولی چل گئی جس سے انل سنگھ کی موت ہوگئی اور مزدوروں کو بھی گولی لگی۔جنکی حالت نازک دیکھ وارانسی کے لئیے ریفر کردیا گیا۔
موقع پر پہہنچی پولیس نے رانا سنگھ سمیت 4 لوگوں کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔موقع پر ایس ڈی ایم لالگنج و سی او لالگنج پہنچے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئیے زنانہ پولیس سمیت فورس کو تعینات کر دیا گیا ۔