Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 18, 2019

جعلساز گروہ کے چار شاطر ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپریٹنڈنٹ آشیش تیواری کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت لائن بازار پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیہی پور ریلوے کراسنگ کے قریب سے اے ٹی ایم کارڈ کے زریعے جعلسازی کرنے والے گروہ کے چارشاطر ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکارپیو،چار عدد اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی برآمد کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
تھانہ انچارج سنجیو کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر وہ پولیس فورس کے ساتھ علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ اے ٹی ایم کارڈ بدل کر جعلسازی سے پیسہ نکالنے والے شاطر ملزمان کا گروہ کسی کو اپنا شکار بنانے کی فراق میں شہر میں آرہاہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس مذکورہ ریلوے کراسنگ کے قریب محاصرہ کر جعلسازوں پر نگرانی شروع کیا۔کسی ٹرین کے آنے سے ریلوے کراسنگ بند ہونے پر ایک اسکارپیو آکر ٹھہر گئی جس میں سوار لوگ مشتبہ لگے تو پولیس نے سبھی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کرنا شروع کیا۔اسکارپیو میں سوار سبھی کے جواب مشتبہ لگنے پر پولیس نے سبھی کو ساتھ میں لیکر تھانے چلی آئی اور سختی سے پوچھ گچھ کیا تو سبھی نے جعلسازی کر پیسہ نکالنے کی بات قبول کی۔پولیس نے تلاشی کے دوران ان کے پاس سے چار عدد ایک ٹی ایم کارڈ،14ہزار نقدی سمیت موبائیل فون اور واردات میں استعمال کرنے والی اسکارپیو کو برآمد کیا۔ملزمان نے اپنا نام نریندر سنگھ ولد راج پتی سنگھ،پنٹو سنگھ ولد لالتا سنگھ تحفہ پور تھانہ سکرارا،بھان سنگھ ولد رام بہادر سنگھ ساکن ٹسوری تھانہ کیراکت کوتوالی اور وشال سنگھ ولد کیشو سنگھ ساکن نظام الدین پور تھانہ سکرارا بتایا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔