Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 10, 2019

بابری مسجد کیس معاملہ۔۔۔۔سپریم کورٹ نے مصالحتی ٹیم کو دیا 15 اگست تک کا وقت۔

نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔مورخہ 10 مئی 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج مورخہ 10 مئی 2019 کو بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت معاملہ میں مصالحتی ٹیم کی مدت کار میں 15 اگست تک کا اضافہ کردیا ہے۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کہا کہ سابق جسٹس خلیف اللہ کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی کی رپورٹ ملی اور اس نے اپنی کاروائی پوری کرنے کے لئیے 15 اگست تک کا وقت مانگا ہے ۔۔۔بینچ نے متعلقہ وکیلوں سے کہا کہ اگر مصالحتی کمیٹی 15 اگست تک کا وقت مانگ رہی ہے تو اس میں کیا قباحت ہے ۔۔طرفین کے وکلاء نے اپنی رضامندی ظاہر کی ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے آج کی کاروائی شروع ہوتے ہی کہا کہ مصالحتی کمیٹی کی رپورٹ 7 مئی کو ہی مل گئی تھی اور اس میں مصالحت کی کوشش کے لئیے 15 اگست تک کا وقت مانگا گیا ہے ۔بینچ نے کہا کہ انھوں نے تمام پہلووں پر غور کیا ، رپورٹ پڑھی اور اس کیس کا حل ڈھونڈھنے کے لئیے کمیٹی کو 15 اگست تک کا وقت دیا جاتا ہے۔
واضح ہو کہ بابری مسجد / رام جنم بھومی معاملہ کا آپسی سمجھوتا سے حل ڈھونڈھنے کے لئیے عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کے سابق جج خلیف اللہ کی صدارات میں ایک مصالحتی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔اس کمیٹی نے ابھی تک کی اپنی کوششوں کی رپورٹ سپریم کورٹ کو 7 مئی کو سونپی اور 15 اگست تک کا وقت مانگا جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا۔