Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 10, 2019

مسلمان ہندوستان کے سب سے سستے ووٹر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آلوک موہن۔

صدائے وقت/ آلوک موہن کی وال سے ہندی سے اردو ترجمہ۔

مسلمان ہندوستان کے سب سے سستے ووٹر ہیں انھیں سرکار سے حفاظت کے بدلے کچھ نہیں چاہئیے۔
اپنی محنت کے دم پر کمانے کھانے والے لوگ ہیں پنکچر بنانے سے لیکر صدر جمہوریہ تک کے عہدوں تک پہنچے۔پھل بیچنے سے لیکر سپریم کورٹ کے جج تک رہے، بریانی بنانے کے کام سے لیکر آئی بی (IB) چیف تک ، کباب بنانے سے لیکر چیف الیکشن کمیشن تک، ایک تو ابھی  فوج کے سربراہ بننے سے رہ گئے۔کسانی سے لیکر فوج میں بھرتی ہوکر " پرم ویر چکر" لیا۔" پدم شری " سے لیکر " بھارت رتن" تک حاصل کیا  مسلمانوں نے ، موٹر ورک شاپ کا کام کرنے سے لیکر " اگنی میزائل" تک بنائی، ہر فیلڈ میں ڈنکا بجایا ۔فلم، آرٹ، ادب، سنگیت، کرکٹ، ہاکی۔و دیگر کھیل میں مقام حاصل کیا۔
بھارت کے ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتے بغیر مسلمانوں کے ۔۔۔اور یہ سب انھوں نے بغیر کسی ریزرویشن ، بغیر سرکاری مدد کے انجام دیا۔اگر اصلی میرٹ/ قابلیت کی بات کی جائے تو بھارت کے مسلمانوں کی ہے ۔
لیکن آج 70 سال بعد بھی انھیں اپنے ووٹ کے بدلے میں کیا چاہئیے صرف " حفاظت"
" کتنا سستا ہے مسلمانوں کا ووٹ"
عورت بیر بار مکں ننگی ناچے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں۔عورت بکنی میں کلب کے اندر پول ڈانس کرے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں ، عورت جسم فروشی میں غیر مردوں کے ساتھ سوئے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں
لیکن جب ایک مسلمان عورت نقاب سے اپنے جسم کو ڈھانپے تو پوری دنیا کے سینے پر سانپ لوٹ جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ اسلام میں عورتوں کو آزادی نہیں۔


ارے جاہلو!
سمجھ میں نہیں آتا یہ عورتوں کو بے پردہ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔
دنیا کی تاریخ میں کس نے معصوموں کا سب سے زیادہ قتل کیا ہے ؟
. . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . 
1۔۔ہٹلر۔۔۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں یہ کون تھا ؟ ہٹلر جرمن عیسائی تھا لیکن میڈیا کبھی عیسائیوں کو آتنک وادی/ دہشت گرد نہیں کہتا ۔ہٹلر لاکھوں انسانوں کے قتل کا مجرم ہے
2۔۔۔جوزف اسٹالن۔۔اس نے تقریباً 20 ملین انسانی جانیں لیں۔جس میں 14.4 ملین انسانوں کو تڑپا تڑپا کر مارا گیا۔کیا یہ مسلمان تھا۔
3۔۔۔ماووتسے تسنگ (چین)۔۔14 سے 20 ملین کا قتل کیا گیا ۔
کیا یہ مسلمان تھا۔؟
4۔۔ویتنام کی لڑائی میں 4 ملین لوگ مارے گئے۔یہ بھی سب غیرمسلم تھے۔
5۔۔۔اشوک،،نے کلنگ کی لڑائی میں ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ۔
کیا یہ مسلمان تھا ؟(اس وقت مسلمان تھے ہی نہیں۔)۔
6۔۔۔امبارگو۔۔جسے امریکی صدر بش نے اعراق بھیجا تھا ۔اعراق میں 1 ملین سے زیادہ لوگوں کی جان لی گئی جس میں معصوم بچے بھی شامل تھے
کیا یہ مسلمان تھا ؟

آج دیکھا جارہا ہے کہ غیر مسلم سماج میں لفظ " جہاد " سے ڈر اور دہشت بنی ہوئی ہے لیکن میڈیا نہ تو سچائی بتاتا ہے اور نہ دیکھاتا ہے۔
جہاد نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا اور انصاف کے لئیے لڑائی لڑنا ہے۔جہاد کے نام پر معصوموں کا قتل کرنا یا جان لینا ہرگز نہیں۔
" فرق صرف اتنا ہے کہ ہم برائی کے خلاف کھڑے ہیں ، برائی کے ساتھ نہیں۔"
کیا اسلام حقیقت میں پریشانی ہے۔؟؟؟
. . . . . . . . . . . . . . . . . 
1۔۔پہلی عالمی جنگ ۔۔۔17 ملین افراد لقمہ اجل ہوئے ، غیر مسلم ملکوں نے کیا۔
2۔۔دوسری عالمی جنگ ،،50 سے 55 ملین اموات۔غیر مسلم ملکوں نے کیا۔
3۔۔جاپان کے شہر ناگا ساکی اور ہیورشیما پر ایٹم بم گرایا گیا دو ملین افراد مارے گئے۔غیرمسلم ملک امریکہ نے بم گرایا۔
4۔۔ویتنام کی لڑائی میں 5 ملین لوگ مارے گئے ، غیر مسلم ملک میں ہوا۔
5۔۔بوسینیا/ کوسووا کی لڑائی میں 5 لاکھ افراد مارے گئے۔۔۔غیر مسلم نے کیا۔
6۔۔۔اعراق کی جنگ میں اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ مارے گئے۔غیر مسلم نے شروع کیا۔
7۔۔کمبوڈیا میں تقریباً 3 ملین لوگ مارے گئے ،، غیر مسلم نے کیا ۔
8۔۔ اور آج افغانستان ، سیرییا، فلسطین، برما میں لوگ مارے جا رہے ہیں۔
کیا یہ سب مسلمانوں نے کیا ؟؟؟
" مسلمان دہشت گرد نہیں ہے اور جو دہشت گرد ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔"
یہ دوہرے چہرے ضرور عیاں ہونے چاہئیے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔