Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 2, 2019

جونپور۔۔مودی سرکار نے گزشتہ 5 سالوں میں صرف جملے بازی کی ہے، ترقی کے نام پر کچھ نہیں ہوا !!

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماجوادی پارٹی کے اسٹار پروموشنل سابق وزیر اور شاہ گنج کے ممبر اسمبلی شیلیندر یادو للئی نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں صرف جملے بازی کیا ہے ترقی کا کام دور۔دور نہیں دکھائی پڑ رہا ہے۔ یہی نہیں قوم پرستی کا ماسک لگا کر ملک مخالف طاقتوں کو وہ انتخابی میدان میں اپنی پارٹی کا ٹکٹ دے کر اتار چکی ہے، ایسے میں اس کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ دہلی کا راستہ یوپی سے ہوکر جاتا ہے اور یوپی کا نیا وزیر اعظم اس وقت ملک میں بننے جا رہا ہے کیونکہ اتحاد صوبے کی 73 سے زیادہ سیٹوں پر فتح درج کر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ آئندہ 7 مئی کو ضلع میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی کے قومی صدر محترمہ مایاوتی کی مشترکہ ریلی پوروانچل یونیورسٹی کے پاس اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں ایس پی۔بی ایس پی اتحاد ایک نئی تاریخ ضلع میں رقم ہونے جا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے للئ یادو۔

شہر کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات کے دوران مسٹر یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ مرکز میں اگر ہمارے اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں کا قرض معاف کریں گے، بے روزگاروں کو روزگار دیا جائے گا۔ سماجوادی پنشن اسکیم کی طرح ملک میں پنشن اسکیم نافذ کیا جائے گا اور سب کواعزاز دیا جائے گا۔ انہوں نے صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ایوان میں وہ کھلے عام آئین کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پولیس کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ معصوم لوگوں کا انکاؤنٹر کریں جبکہ بی جے پی کے لوگ ہی پولیس کو کھلے عام مارتے پیٹتے ہوئے کیمرے میں قید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد 80 فیصد سے زائد سیٹ جیت رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومتیں عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر رہی ہیں جو سب سے بڑی بدعنوانی ہے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، میڈیا انچارج اور ترجمان راہل ترپاٹھی، کارپوریٹر اور ملائم سنگھ یوتھ برگیڈ کے ضلع صدر الماس احمدصدیقی، سابق ممبر اسمبلی جوالا پرساد یادو، بی ایس پی کے زون کوآرڈنیٹر امرجیت گوتم سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔