Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 2, 2019

نا معلوم بولیرو گاڑی کی زد میں آکر دو نوجوان زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے جہاں ساپور گاؤں کے قریب شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے جا رہے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو نامعلوم بلیرو نے اپنی زد میں لے لیا۔دیر شب ہوئے حادثہ کے بعد ڈرائیور بلیرو لیکر فرار ہو گیا۔راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں دونوں کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے رانی گنج تھانہ کے تحت بھگسرا گاؤں رہائشی ارجن یادو28ولد سادھو یادو اور امیش شرما20ولد موتی لال شرما گزشتہ دیر شام مقامی کوتوالی حلقہ میں کسی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے موٹرسائیکل سے آرہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تھے کہ سامنے سے آرہی بلیرو نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو کر سڑک پر پڑے رہے۔راہگیروں نے زخمیوں کو سڑک پر تڑپتا ہوادیکھا تو پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔