Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 2, 2019

جونپور۔۔دو نوجوان دریائے گومتی میں ڈوبے۔ایک کی لاش بر آمد۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لائن بازار تھانہ حلقہ کے کلیچ آباد گھاٹ پر گومتی ندی میں نہانے گئے دو نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب گئے۔دونوں نوجوانوں کو دریا میں ڈوبتا ہوا دیکھ دیگر ساتھیوں نے شور مچانا شروع کیا اور بچانے کی کوشش کرنے لگے لیکن ناکام رہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کی اور ایک نوجوان کی لاش کو شہر کے شاہی پل کے قریب سے برآمد کر دوسرے ساتھی کی تلاش کر رہے ہیں۔
بتاتے ہیں کہ بخشا تھانہ حلقہ کے ابھے چند پٹی گاؤں رہائشی وکاس یادو18ولد ہریش چندر رہائشی اور ونود یادو19ولد رام اودھ اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ جمعرات کی صبح شہر کے مذکورہ گھاٹ پر نہانے کے لئے پہنچ گئے۔ نہانے کے دوران دونوں نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے جس پر دیگر ساتھیوں نے شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کرائی۔تقریباً دو گھنٹے کی تلاش کے بعد غوطہ خوروں نے ونودیادوکی لاش کو شہر کے ہنومان گھاٹ شاہی پل کے قریب سے برآمد کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دوسرے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔