Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 19, 2019

جونپور۔۔۔سڑک حادثہ۔۔ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی دو کی حالت نازک

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
 سنگرا مؤ تھا نہ حلقہ کے ہریہر گاؤں واقع قومی شاہراہ پر ہفتہ کی دیر رات بس اور کار کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔حادثہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں دو کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔
اطلاع کے مطابق گونڈا ضلع کے سوامی ناتھ چھتیا تھانہ حلقہ کے ببھنان گاؤں رہائشی سوہن لال مودنوال60 ان کی اہلیہ کسم 55 شیام بابو مودنوال 55 کار ڈرائیور نتیش مودنوال 28 اور اس کی اہلیہ سونی مودنوال 25 معصوم بیٹی امسوی3 کے ساتھ وارانسی شہر میں شادی کے لئے لڑکی دیکھنے گئے تھے۔وہاں سے کار میں سوار ہو کر وہ اپنے گھر واپس گونڈا واپس لوٹ رہے تھے کہ سنگرا مؤبازار سے دو کلومیٹر مغربی سمت میں قومی شاہراہ پر ہریہرپور گاؤں کے نزدیک پہنچے تھے کہ ڈرائیور نتیش کو نیند کی جھپکی آ گئی جس سے کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے بس سے ٹکرا گئی۔زخمیوں کی چیخ پکار سن کر دیہی عوام موقع پر پہنچ گئے۔ادھر اطلاع ملتے ہی ایس او اجیت سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو باہر نکال کر ایمبولینس کی مدد سے مقامی سی ایچ سی پہنچایا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے شیام بابوبو اور کار ڈرائیور نتیش کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔