Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 19, 2019

دوسری شادی رچا رہے شخص پر پہلی بیوی کی شکایت میں پولیس نے دولھے کو کو لیا حراست میں !!

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
 شاہ گنج قصبہ کے ایک میریج حال میں دوسری شادی رچا رہے دولہے کو پہلی بیوی کی شکایت پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہفتہ کی رات دولہے کو حراست میں لے لیا جس سے شادی کی رسم رک گئی شادی کے منڈپ میں افراتفری کی حالت پیدا ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ گزشتہ رات قصبہ کے پرانے چوک واقع ایک میرج حال میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وہاں پر امبیڈکر نگر ضلع کے سمن پور تھانہ حلقہ کے تحت بڑے پور گاؤں رہائشی کنہیا لال کے بیٹے امت کمار کی شادی اعظم گڑھ ضلع کے پلیا گاؤں رہائشی ایک لڑکی سے شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھی۔ دوارپوجا کے بعد جے مال کے رسم کی تیاری چل رہی تھی کہ ایک لڑکی پہنچی اور دولہا امت کو اپنا شوہر بتاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگی۔لڑکی کا کہنا تھا امت شادی شدہ ہے اور  چوری سے دوسر شادی کر رہا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے والی لڑکی نے بتایا کہ وہ امبیڈکر نگر ضلع کے الطفات گنج ٹانڈہ حلقہ کے ابراہیم پورگاؤں کی رہنے والی ہے اور اس کی شادی 30 نومبر 2016 کو امت سے ہو چکی ہے امت جہیز وغیرہ کے لئے اسے پہلے سے ہراساں کر رہا تھا اور اب چوری سے دوسری شادی کرنے جا رہا ہے امت کمار کے خلاف کارروائی کی جائے اس کی شکایت پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم امت کو حراست میں لے لیاا ور پہلی بیوی کے ہنگامے کے بعد شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔