Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 19, 2019

بہار۔۔خاتون سمیت تین بچوں کا بے دردی سے قتل!

۔سفاک درندوں نے پیٹ چاق کرکے8 ماہ کے بچے کو بھی مار دیا*
۔قابل ذکر امر ہے کہ اس واقعہ میں قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے
ارریا۔۔بہار *(صداۓوقت/١٩مٸ )*
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
.
. . . . . . . 
بہار کے ارریا ضلع میں ایک شرمناک اور دردناک واقعہ پیش آیاہے جسسے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں ۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے محض 5 کیلومیٹر کی دوری پر واقع بیرگاچھی او،پی کے مادھوپارہ گاوں میں مسلمانوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کے خلاف درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس سے انسانیت پھر ایک بار شرمسار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مادھوپارہ گاﺅں کے باشندہ محمد عالم کا گاﺅں کسی شخص سے زمینی تنازعہ چل رہاتھاجس نے تین بچوں سمیت ایک حاملہ خاتون کی جان لے لی اور سفاکیت کی انتہاءکی گئی ہے ۔رات کو رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر نکلے اسی دوران تاک لگائے سفاک درندوں نے موقع پاکر گھر میں سو رہی 30 سالہ تبسم آٹھ سالہ شبیر پانچ سالہ عالیہ اور تین سالہ سمیر کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ قاتلوں نے انسانیت کی ساری حدیں اس وقت پار کردی جب آٹھ مہینے کی حاملہ تبسم کا پیٹ چاک کرکے دنیا میں آنے سے قبل ایک معصوم کو ابدی نیند سلا دیا۔
موقع پر پہنچے ایس پی دھروت سائلی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کردی ہے جس کیلئے فورینسک جانچ کمیٹی کی تشکیل بھی دی گئی ہے اس معاملے میں اب تک تین افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔جس سے کسی خفیہ جگہ پولیس مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کو مقتولہ کے خاوند پر بھی شک ہے یہ معاملہ گاو¿ں اور اس کے اطراف میں موضوع بحث بنا ہوا ہے لوگ شوشل میڈیا پر بھی قاتل کیلئے سزائے پھانسی کی مانگ کر رہے ہیں۔قابل ذکرامر ہے کہ اس واقعہ میں قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے ۔