Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 21, 2019

مرکز، جماعت اسلامی میں اجتماعی افطار۔

نئی دہلی / صدائے وقت/ 22 مئی 2019۔
     مرکز جماعت اسلامی ہند کیمپس، نئی دہلی میں کل اجتماعی افطار کا نظم کیا گیا ، جس میں کیمپس میں قائم تمام دفاتر ( مرکز ، مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز ، اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ (ہندی شعبہ) ، ریڈینس (انگریزی ہفت روزہ) ، دعوت (اردو سہ روزہ) کانتی ، (ہندی ہفت روزہ و ماہ نامہ)  ، اسلامی اکیڈمی ، اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO)  اور مدھر سندیش سنگم میں کام کرنے والے تمام کارکنان اور ملازمین شریک ہوئے
_
         بڑا قابلِ دید منظر تھا کہ جماعت کے ذمے داران : امیر ، نائب امرا ، قیّم (سکریٹری جنرل) ، سکریٹریز اور اسٹنٹ سکریٹریز کے ساتھ تمام کارکنان اور ملازمین ، حتیٰ کہ سیکورٹی گارڈز بھی دسترخوان پر موجود تھے _ خواتین کے لیے علیٰحدہ انتظام کیا گیا تھا اور مرکز کیمپس میں رہنے والی تمام خواتین کو بچوں اور بچیوں کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا _ افطار اور نمازِ مغرب سے فارغ ہونے کے بعد کھانے کا بھی نظم کیا گیا تھا _
      افطار سے قبل مختصر پروگرام بھی رکھا گیا تھا ، جس میں محترم قیّم جماعت جناب ٹی ، عارف علی نے ابتدا میں استقبالیہ کلمات پیش کیے ، پھر محترم امیر جماعت جناب سید سعادت اللہ حسینی نے مختصر تقریر کی _ انھوں نے فرمایا کہ اسلام نے اجتماعیت کا تصوّر پیش کیا ہے _ تمام عبادات اجتماعی طور پر انجام دی جاتی ہیں _ وحدتِ فکر کی بڑی اہمیت ہے _ ضروری ہے کہ ہمارے فکر و عمل میں ہم آہنگی ہو _ انھوں نے فرمایا کہ کیمپس میں رہنے والے تمام لوگ ایک فیملی کے مثل ہیں _ وقتاً فوقتاً ہمیں اکٹھا ہونا اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنی چاہیے _ اسی مقصد سے آج کا یہ اجتماعی افطار رکھا گیا ہے _
      اجتماعی ملاقات کے اس طرح کے پروگرام جماعت میں ہر سطح پر ہونے چاہیں ، بلکہ دوسری دینی جماعتوں اور تنظیموں میں بھی اس کو رواج دینے کی ضرورت ہے _ اس سے ایک ساتھ کام کرنے والوں اور ان کی فیملیز کے درمیان روابط بڑھیں گے اور تعلقات میں اضافہ ہوگا _