Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 26, 2019

ایم پی ۔۔۔گئو رکشا کے نام پر پھر غنڈہ گردی۔۔۔۔چار لوگوں کی بے رحمی سے پٹائی۔

: گئو رکشکوں کا مبینہ غنڈہ گردی کا ویڈیو ہوا وائرل۔

تین لوگوں کو باندھ کر پیٹا گیا۔جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے۔

چار ملزمان گرفتار بھیجے گئے جیل۔

بھوپال ۔۔مدھیہ پردیش۔۔۔صدائے وقت۔/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مدھیہ پردیش کے سیونی میں گئو کی حفاظت کے نام پر ہندتوادی غنڈوں کا ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں غنڈے گئو رکشا کے نام پر ایک عورت سمیت تین لوگوں کو باندھ کر پٹائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔یہ ویڈیو ڈونڈا سیونی علاقے کا ہے ۔دو روز سے وائرل اس ویڈیو کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ایک آٹو رکشاء میں گائے کا گوشت لیکر جانے کی اطلاع پر مبینہ گئو رکشکوں نے آٹو رکشاء کو پکڑا اور اس بات کی اطلاع پولیس کو دینے کے بجائے خود ہی غنڈہ گردی دیکھاتے ہوئے آٹو میں بیٹھی ایک عورت اور دو آدمی کو پکڑ کر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کئیے۔اور تینوں سے جے شری رام کے نعرے لگوائے۔موقع پر موجود لوگ بھی صرف تماشائی بنے رہے کسی نے نہ مداخلت کی اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دینے کی زحمت۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے ایس پی نے بتایا کہ چار ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اور دوسرا پونچواں ملزم بھی گرفتار ہوچکا ہے ۔
ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی ہو رہی ہے اس کا نام دلیپ مالویہ ہے اور اسی پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام ہے ۔باقی تین لوگ مسلمان ہیں ۔
پولیس نے آٹو سے حاصل شدہ گوشت ضبط کرکے اسے حیدر آباد فورینسک جانچ کے لئیے بھیج دیا ہے۔