Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 17, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔



 17/05/2019 صدائے وقت۔

گوڈ سے محب وطن
۔۔۔___________ سادھوی

 مالیگاٶں بم دھماکے کی کلیدی ملزمہ اور بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ نے بتایا کہ مہاتما گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈ سے محب وطن تھا!
----------------------------------------
قاتل کی تعریف ملک سے غداری ___________ دگوجے سنگھ

سادھوی پرگیہ کے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتانے کے بعد کانگریس نے جوابی حملہ کیاہے کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ اس بیان سے ان کو پہلے معافی مانگنی چاہۓ انہوں نے کہا کہ اس بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں ، ناتھو رام گوڈ سے ایک قاتل تھا ، اس کی تعریف کرنا حب الوطنی نہیں ، یہ ملک سے غداری ہے
----------------------------------------
نیا نعرہ 56 انچ کی چھاتی
 7 دن باقی

 کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کشی نگر میں انتخابی ریلی سے مودی پرطنز کرتے ہوۓ کہا کہ 56 انچ کی چھاتی ہے ،بس 7 دن باقی ہے ،انہوں نے کہا کہ مودی جی نے آپ سے کہا تھا اچھے دن آٸنگے دو کروڑ روزگار کی بات کی تھی ، 15 لاکھ اکاٶنٹ میں ڈالنے کی بات کہی تھی لیکن کیا آپ بتاٸیں ایک بھی وعدہ پورا ہوا
----------------------------------------
جنوبی کشمیر میں کرفیو نافذ

 جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جمعرات کی صبح جنگجٶں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں 3 جنگجو اور ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی فورسیز زخمی بھی ہوگۓ ہیں انتظامیہ نے اس کےبعد علاقے میں کرفیو نافذ کرکے موباٸل اور انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کردیا ہے
----------------------------------------
ن فوج پر حملہ 31 جوان ہلاک

 افریقی ملک ناٸجر میں کچھ مسلح افراد نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا جس میں 29 جوان ہلاک ہوگۓ نیوز رپورٹ کے مطابق گشتی پارٹی میں کل 52 فوجی تھے