Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

جونپور۔۔کئی دکانوں کا تالا توڑ کر لاکھوں کی چوری۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پورے اعظم بازار میں گزشتہ دیر شب حوصلہ بلند چوروں نے تین دکانوں کے پیچھے سے تالا توڑ کر لاکھوں روپے کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا۔بدھ کی صبح دکان کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھ مقامی لوگوں نے پولیس سمیت دکان مالکان کو اطلاع دی۔اطلاع پر پہنچی پولیس تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار میں گزشتہ شب چوروں نے پیچھے کے راستہ سے وکان موبائیل سینٹر کی دکان میں داخل ہو کر لیپ ٹاپ،انورٹر،موبائیل سمیت دیگر قیمتی سامان اٹھا لے گئے جس کی قیمت ایک لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔اسی طرح بغل میں واقع عرفان فریج رپیرنگ کی دکان کا تالا توڑ تین موٹر،فریج اور الیکٹرانگ آلات پر ہاتھ صاف کر دیا جس کی قیمت پچاس ہزار بتائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ پڑوس کے ببلو موٹرسائیکل گیراج کا بھی تالاتوڑ کر چوروں نے موٹرسائیکل بنانے کے آلات پر ہاف صاف کر فرار ہو گئے۔بدھ کی صبح چہل قدمی کرنے نکلے مقامی لوگوں نے دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے تو اطلاع دکان مالکان سمیت پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔