Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

شادی میں ڈی جے کو کھینچ رہے مزدور بجلی کے ہائی ٹینشن تار کی زد میں۔۔۔شدید طور پر زخمی۔ضلع اسپتال ریفر۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے بنگاؤں ترہٹی گاؤں میں گزشتہ شب شادی کی تقریب میں آئے ڈی جے آپریٹر کی لاپرواہی سے ڈی جے کی گاڑی دھکیل رہے چار مزدور ہائی ٹنشن کرنٹ کی زد میں آنے سے جھلس گئے۔کرنٹ کی زد میں آتے ہی گاؤں میں افرا تفری مچ گئی اور جھلسے ہوئے مزدوروں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے سبھی کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی وجے کمار مشراولد تروینی شنکر مشرا کی لڑکی کی شادی پرتاپ گڑھ ضلع کے فتن پور تھانہ حلقہ کے تحت بھتی رہائشی جٹاشنکر مشرا کے لڑکے کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ منگل کی شب بارات آنے پر بارات میں آئے ڈی جے کودھکیلنے کے لئے گاؤں کے ہی 4 مزدور دیوی پرساد 55 ولد سنتو، شوقین 35 ولد راجارام، گووند 60 اور پلودھر 61 کوآپریٹر نے بلایا تھا۔چاروں مزدوروں نے سکرے راستہ ہو کر جانے سے منع کرنے کے باوجود بھی آپریٹر سبھی کو لیکر جانے لگا جس پر لٹک رہا ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے مزدور جھلس گئے۔مزدوروں کے کرنٹ کی زد میں آتے ہی بارات میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں مقامی لوگوں نے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔