Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 31, 2019

جونپور۔۔۔جمعتہ الوداع کی نماز عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رمضان کے آخری جمعہ جمعتہ الوادع کی نماز شہر سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر پوری عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا۔شہر کے شاہی اٹالہ مسجد،شاہی جامع مسجد،شاہی شیر مسجد،شاہی لال دروازہ،شاہی شیر مسجد،شاہی جھجھری مسجدسمیت دیگر مساجدوں میں ہزاروں کی تعدادمیں فرزندان توحید نے نماز ادا کی۔اس موقع پر سبھی مساجدوں سے ملک سمیت پوری دنیا میں امن امان قائم کرنے کی خصوصی دعا کرائی گئی۔جمعتہ الوداع کے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری پہلے سے ہی مکمل کر رکھی تھی۔شہر کے مختلف چوراہوں سے راستہ کو بند کراکر کثیر تعداد میں پولیس فورس اور افسران کو تعینات کر پر امن ماحول میں انتظامیہ نے نماز ادا کرائی۔اسی سلسلے میں شہر کے کثیری بازار میں شیعہ مسلمانوں نے جمعتہ الوداع ادا کی۔
شہر کی شاہی جامع مسجد(بڑی مسجد) میں نماز جمعہ پیش امام مولانا ابو حریرہ نے ادا کرائی۔اس سے قبل اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ رمضان کی آمد رحمت اور برکت کے ساتھ شروع ہوتے ہوئے مغفرت تک پہنچتی ہے۔اس مبارک ماہ میں اللہ اپنے بندوں کی دعاؤں کو جلد ہی قبول کرتا ہے اور اس کی عبادت کے بدلے بندے کو کئی گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع سب سے اعلی اور افضل ہوتا ہے۔انھوں نے مسلمانوں سے غیبت اور برائیوں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے حق پر رہ زندگی بسر کرنے کی اپیل کی۔اسی طرح شاہی اٹالہ مسجد میں مولانا فاروق ربانی نے نماز جمعتہ الوداع کرائی اور ملک کے امن امان کیلئے خاص دعا کرائی۔
شہر کی تاریخی اٹالہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرتے فرزندان توحید

شاہی شیر مسجد کے پیش امام قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری نے یہان نماز ادا کرائی اور کہا کہ ملک ہندوستان اپنی تہذیب و تمدن کیلئے الگ پہچان رکھتا ہے۔اس ملک کے ہر شہری کی یہ زمہ داری ہے کہ اپنے ملک کو سجانے سنوارنے اور امن کے ساتھ باہمی اتحاد قائم رکھتے ہوئے زندگی کو بسر کریں۔شاہی لال دروازہ مسجد میں مولانا وسیم احمد شیروانی نے،احمد خاں منڈی کی جامع مسجد میں حافظ مسلم نے نماز ادا کرائی۔ اسی طرح شہر سمیت اطراف و دیہی علاقوں میں مساجدوں میں جمعتہ الوداع کی نماز پر امن ماحول میں عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ادھرنماز جمعتہ الوداع کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے صبح سے ہی نماز ادا کرانے کی تیاری شروع کر دی تھی۔شہر کے اولندگنج سے کثیری بازار ہوتے ہوئے کوتوالی چوراہے تک کی سڑک کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا تھا۔یہاں کثیری بازار واقع شیعہ جامع مسجد میں شہر کے سبھی شیعہ مسلمانوں نے مولانا محفوظ الحسن خان پرنسپل جامعہ ایمانیہ ناصریہ نے نماز ادا کرائی اور ملک کے امن امان کی دعا کرائی۔
نماز جمعة الوداع ادا کرتے اہل تشعیع