Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 31, 2019

جونپور۔۔سماجوادی پارٹی کے لیڈر کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے صدیق پور گاؤں کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر سرراہ نقاب پوش موٹرسائیکل سوار نصف درجن بدمعاشوں نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر کی گولی مارکر قتل کر دیا۔سرراہ ہوئے اس حوصلہ بلند واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کثیر تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبر اسمبلی سابق کابینہ وزیر پارسناتھ یادو موقع پر پہنچ گئے۔واردات سے مشتعل دیہی نے شاہراہ پر جام لگا دیا جس سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔کافی مشقت کے بعدپولیس نے سمجھا کر جام کو ختم کراتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق اویلی گاؤں رہائشی سماجوادی پارٹی کے لیڈر لال جی یادو اپنی اسکارپیو سے کسی کام کے سلسلے سے شہر کی طرف جا رہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے صدیق پور گاؤں کے قریب پہنچے پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسکارپیو کو روک کر گولیاں چلانی شروع کر دی۔گولی چلتے ہی پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔واردات کے بعد بدمعاش بہت آرام سے موقع سے فرار ہو گئے۔واردات کے بعد موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پارٹی کے لیڈر کے قتل کی خبر سنتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ادھر ممبر اسمبلی پارسناتھ یادو،ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو سمیت درجنوں لیڈر موقع پر پہنچ کر معاملے کا جلد خلاصہ کرنے کا انتباہ پولیس کو دیا۔ادھر واقعہ سے مشتعل ہجوم نے شاہراہ پر جام بھی لگا دیا جس کو کچھ وقت بعد پولیس نے ختم کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
ضلع اسپتال میں  ناراض سماجوادی کارکنان