Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 31, 2019

سوا تین لاکھ کی ناجائز شراب بر آمد۔پک اپ سمیت ایک شخص گرفتار۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھیتا سرا ئے پولیس نے مخبرکی اطلاع پر غیر قانونی شراب لے جارہی ایک پک اپ کومحاصرہ کرکے حراست میں لے لیاپک اپ سے تقریبا سوا تین لاکھ روپئے مالیت کی ناجائز شراب برآمدہوئی ہے۔سی ا وشاہ گنج اجے کمار شریواستو نے واقعہ کا انکشاف  کر تے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز صبح تقریبا ساڑھے تین بجے کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے ارجن پورگاؤں میں ہمراہیوں کے ساتھ انچارج انسپکٹر کھیتاسرائے جگدیش کشواہا علاقہ میں گشت کررہے تھے کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ ارجن پور واقع مندر کے نزدیک ایک سفید رنگ کی پک اپ پر غیر قانونی مقامی شراب لوڈ کر کے کہیں پہنچانے جارہی ہے اطلاع ملتے ہی حرکت میں آئی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ ناچاہا تو راستے میں ہی ایک سفید رنگ کی پک اپ آتے ہوئے نظرآ گئی پولیس نے رات میں ٹارچ جلا کر روکنا چاہا تو پک اپ ڈرائیور اور تیزی سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا فوری طورپرا نچارج انسپکٹر اور ہمراہیوں نے محاصرہ کر کے پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران پک اپ میں 85 پیٹی دیشی غیر قانونی شراب کے ساتھ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پک اپ پر لوڈ غیر قانونی دیشی زہریلی شراب کی قیمت تقریبا 3.25 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔سی او شاہ گنج اجے کمار شریواستو نے بتایا کہ گرفتار نوجوان نے تفتیش کے دوران اپنا نام پتہ ارون کمار یادو ساکن ارجن پور بتایا۔ملزم نوجوان کو آبکاری ایکٹ کے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت بھیج دیا گیاہے۔