Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 26, 2019

جمہوریت ہار گئی۔!!!!!


اپنون نے اسلام کو رسواکردیا

وقاراحمدلطیفی/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج دن کے اجالے مین ہم سب نے دیکھاکہ پارلیمانی الیکشن کانتیجہ کیارہااورکون جیتاحکومت کس کی بنے گی اب یہ بھی صاف ہوگیا،گویاکہ اب ہم کہہ سکتے ہین کہ ہم سب جیت گئے کیونکہ وزیراعظم بھی ہماراہوگااوراس کے وزرابھی ہمارے ہونگے،لیکن اس الیکشن مین ہاراکون ؟ تواس ملک کی جمہوریت ھارگئی، اس کی ثقافت کا جنازہ تیارہوگیا،گنگاجمنی تہذیب شکست سے دوچارہوگئی ۔
ہماری قوم کے بعض جیالون نے اورادووظائف کی پھلجڑی چھوڑی توکسی نے قنوت نازلہ کی تلقین کی توکسی نے تاریخ کی مماثلت سے دوسری جنگ بدرسے تشبیہ دی توکسی نے کچھ خاص دعاجاری کی توکسی نے تہجد اورادعیہ مسنونہ کی تلقین کی اوریہ کہکرکی کہ اسلام مین اسکی بڑی اہمیت ہے۔ بلاشبہ اسکی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے اس سے انکارکوئی مومن کبھی نہین کرسکتالیکن کیااس وقت اسکااعلان مناسب تھا؟ہم نے خود غیرون کےسامنے اپنی مسنون دعاؤں اوراعمال صالحہ نیز تاریخ اسلام کے روشن باب پر جس پر تمام مسلمانون کو نازتھاہے اوررھے گااسکو ایک مذاق بناکر رکھدینے کاموقع مفت مین دیدیا۔
اس وقت جو کچھ نتیجہ آیا اسکو دل وجان سے قبول کیجئے اوربارگاہ الہی مین بناکسی اشتہارکے دعاؤں کااہتمام کیجئے، اسلئے کہ اسلامی تاریخ مین ایسی بیشمارمثالین موجود ہین جو اسلام کانام سنناتک گوارانہ کرتے تھے لیکن انہون نے اسلام قبول کرنیکے بعد اسلام کی بھرپور خدمت کی۔ اسلئے دعاؤں کااہتمام کیجئے صبروضبط سے کام لیجئے،یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ہماری بداعمالیون کی وجہ سے ہمارے اوپر سخت ترین حالات آئے اورمزید آئین گے ، مدارس ومساجد کے تحفظ کیلئے ملکی قوانین کی روشنی مین ہراقدام کیجئے اورسیسہ پلائی ہوئی دیوارکیطرح مقابلہ کیجئے،لیکن یاد رکھئے اتحاد ہماری سب سے بڑی دولت ہے اس اتحاد کی بقاکی بھی فکر کیجئے، اورجوبھی حکمراں ہو جمہوری دائرہ مین رہ کر اس سے جائز مطالبات سے پیچھے بھی نہ ہٹئے، وقت براضرورہے لیکن اس کا رونامت روئے خوش دلی کیساتھ اپنے کام انجام دیجئے اوراللہ سے نصرت و مددکے ہروقت طالب رھئے ۔اجالاآئیگاضرور آئیگابشرطیکہ ہماری صفوں مین اتحاد اورہم واقعی مسلمان بن کر ایک ہوجائین توجلد ہی یہ وقت ختم ہوگا ۔