Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

جونپور۔۔معمولی بات نے لیا فرقہ وارانہ رنگ۔حالات کشیدہ مگر قابو میں !

جون پور۔۔اتر ہردیش (صدائے وقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بخشا تھانہ حلقہ کے شمبھوگنج بازار میں گزشتہ دیر شام معمولی بات کو لیکر کہا سنی نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا۔معاملے میں اکثیرتی طبقہ کے لوگوں نے ایک مسجد میں داخل ہو کر ریلنگ و باؤنڈی وال کو منہدم کر دیا جس سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ سی او سٹی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے دونوں فریق کی تحریر لیکر مقدمہ درج کر کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔معزز لوگوں کی مداخلت سے حالات قابو میں ہیں لیکن کشیدگی برقرار ہے۔
اطلاع کے مطابق اکثیرتی طبقہ اور اقلیتی طبقہ کے دو لوگوں کے درمیان فون کو لیکر دیر شام کہاسنی ہوئی تھی جس کے بعد اکثریتی طبقہ کے لوگ اقلیتی فرقہ کے نوجوان کی تلاش میں درجنوں کی تعداد میں گاؤں میں داخل ہو گئے۔الزام ہے کہ اس دوران اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے گاؤں کی مسجد میں داخل ہو کر باہر حصے میں لگی ریلنگ اور دیوار منہدم کرتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔درجنوں کی تعداد میں لوگوں کے اس حملے سے اقلیتی فرقہ کے لوگ سہم گئے اور اطلاع پولیس کو دی۔فرقہ وارانہ فساد ہونے کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی نپیندر سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق کی تحریر پر درجنوں نامزدسمیت سو نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔