Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

جونپور۔۔باراتیوں کی ہڑدنگ سے پریشان ہوکر دلھن نے کیا شادی سے انکار۔۔بارات کو واپس ہونا پڑا۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے ایک گاؤں میں گزشتہ دیر شب شادی کی تقریب میں آرکیسٹرا میں رقص کو لیکر باراتیوں کا گھراتیوں سے تنازعہ ہو گیا۔شراب کے نشے میں دھت باراتیوں کی حرکتوں سے عاجز ہو کر دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا جس سے شادی کی تقریب میں افرار تفری مچ گئی۔آناً فاناًمیں دلہا سمیت درجنوں باراتیوں کو یرغمال بناتے ہوئے گھراتیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پوری رات چلی پنچایت کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے خرج کا دینے کے بعد بارات کو بیرنگ واپس بھیجا گیا۔واقعہ کو لیکر پوری رات گاؤں میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم رہا۔

بتاتے ہیں کہ گاؤں کے سابق پردھان کی بیٹی کی شادی بھدوہی ضلع کے ہردواں گاؤں میں طے تھی۔طے تاریخ پر اتوار کی شام بارات یہاں پہنچی اور باراتیوں کا استقبال کے بعد جے مال اور آرکیسٹرا پر رقص چل رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ رقص کے دوران شراب کے نشے میں دھت دولہے کے کسی دوست سے گھراتی نوجوان سے کسی بات کو لیکر کہا سنی ہو گئی جس پر باراتیوں نے اس کی پٹائی کر دی۔مارپیٹ کے بعد دونوں طرف کے معزز لوگوں نے صلح کرانے لگے اسی دوران دولہے نے بھی ڈنڈہ لیکر نوجوان کو پیٹ دیا جس سے شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔دولہے کے زریعے کی گئی اس حرکت سے دولہن فریق کے لوگ کافی ناراض ہو گئے اور کچھ وقت بعد جب دولہن کو بات کی معلومات ہوئی تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔دولہن کے شادی سے انکارکرتے ہی گھراتیوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا اور شادی میں خرج ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مانگ کرنے لگے۔ادھر واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریق کے درمیان صبح تک چلی پنچایت کے بعد پیسہ ملنے پر سمجھوتہ ہوااوردولہے اور اہل خانہ کو چھوڑا گیا۔