Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

مودی سرکار چند دنوں کی مہمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راہل گاندھی۔

نئی دہلی/ صدائے وقت۔ذرائع،
. . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . 
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو برباد کیا، بدعنوانی کو پناہ دی اور کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو نظر انداز کیا ہے۔ ملک کے عوام نے انھیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہار رہی ہے۔ مسٹر مودی کے چہرے پر نصف انتخابات ختم ہونے کے بعد یہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو اذیت دی ہے، سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے لہٰذا ملک کے عوام انھیں سبق سکھانے جا رہےہیں۔ ان کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی اور آر ایس ایس کے کام کرنے کا طریقہ، نیتی آیوگ، الیکشن کمیشن، ریزرو بینک اور سپریم کورٹ جیسے آئینی اداروں پر دباؤ بنا کر کام کرنے کا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے کام کرنے کے اسی طریقے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ کافی کمزور نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی سالانہ 22 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی 
گارنٹی دیتا ہوں۔


انہوں نے وزیر اعظم مودی پر فوج کے ساتھ سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا:کہ فوج ہندستان کی ہے، نہ کہ کسی خاص شخصیت کی۔ انھوں نے مودی حکومت پر رفائل ڈیل میں 30 ہزار کروڑ کی بدعنوانی کا الزام عاید کیا اور کہا کہ چوکیدار چور ہے پارٹی کا نعرہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ رافیل معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور میں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تنقید کی جس کی وجہ سے میں نے معافی مانگی۔ لیکن میں نے بی جے پی یا مودی سے معافی نہیں مانگی۔ چوکیدار چور ہے کا نعرہ ہمارا جاری رہ